یوپی:اب تک بی جے پی کے14 ایم ایل اے،اکھلیش کی پناہ میں

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 14-01-2022
یوپی:اب تک بی جے پی کے14 ایم ایل اے،اکھلیش کی پناہ میں
یوپی:اب تک بی جے پی کے14 ایم ایل اے،اکھلیش کی پناہ میں

 



 

لکھنؤ: یوپی الیکشن میں اس وقت سب سے زیادہ چرچے بی جے پی چھوڑنے والے ایم ایل اے کے ہیں۔ اب تک تین وزراء مستعفی ہو چکے ہیں۔ 11 دیگر ایم ایل اے بھی پارٹی چھوڑ چکے ہیں۔ مجموعی تعداد 14 ہوگئی۔

ان میں سے بیشتر نے سماج وادی پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔ بی جے پی چھوڑنے والے 14 ایم ایل اے میں سے 10 کا تعلق او بی سی کمیونٹی سے ہے۔

پچھلے انتخابات میں اس برادری نے بی جے پی کو اپنی کھلی حمایت دی تھی۔ یعنی یہ طبقہ بی جے پی کا خاموش ووٹر سمجھا جاتا ہے۔

ان لیڈروں کے استعفیٰ سے پوروانچل سے لے کر مغربی اتر پردیش تک 137 سیٹوں پر نئے مساوات پیدا ہونے کے آثار نظر آنے لگے ہیں۔

سوامی پرساد موریہ بھی اسی طبقے سے آتے ہیں اور خود کو ریاست میں ایک بڑے اوبی سی چہرے کے طور پر پیش کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

اوتار سنگھ بھڈانا، دگ وجے نارائن جئے چوبے، رادھا کرشن شرما اور بالا پرساد اوستھی کو چھوڑ کر، بی جے پی چھوڑنے والے 14 ایم ایل اے میں سے 10 کا تعلق اس کمیونٹی سے ہے جسے بی جے پی اپنا بنیادی ووٹ بینک سمجھتی ہے۔

انتخابی تجزیہ کاروں کے مطابق سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کے سامنے اب چیلنج یہ ہوگا کہ وہ اس بھگدڑ کی وجہ سے پیدا ہونے والی ناراضگی کو کم کریں۔