یوپی: سڑک حادثہ میں چھ لوگوں کی موت

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 16-02-2022
یوپی: سڑک حادثہ میں چھ لوگوں کی موت
یوپی: سڑک حادثہ میں چھ لوگوں کی موت

 

 

بارہ بنکی : اتر پردیش کے بارہ بنکی میں بدھ کے روز ایک دردناک سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد سمیت چھ لوگوں کی موت ہو گئی۔ مرنے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔

پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق لکھنؤ سے اجودھیا جا رہی کار ہائی وے پر کھڑے کنٹینر سے ٹکرا گئی۔

یہ واقعہ علی الصبح چار بجے کے قریب پیش آیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔

پولیس کے مطابق آج صبح تھانہ پٹرنگا ضلع اجودھیا علاقہ کے شجاع گنج حیات نگر کا رہنے والا اجے کمار اپنی بیوی اور دو بچوں سمیت چھ لوگوں کے ساتھ لکھنؤ سے گھر واپس لوٹ رہا تھا۔

جیسے ہی وہ رامسنہی گھاٹ تھانہ علاقہ کے قومی شاہراہ پر پہنچے تبھی نارائن پور موڑ کے پاس ان کی کار پیچھے جاکر ایک کھڑے کنٹینر سے ٹکرا گئی۔ حادثہ اتنا زبردست تھا کہ کار کے پرخچے اڑ گئے۔

حادثے میں کار میں سوار تمام افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ مرنے والوں کی شناخت اجے (35)، سپنا (30)، آریانش (8)، یش (10) ، آدرش ، رام جنم (24) کے طور پر ہوئی ہے۔ (ایجنسی)