یوپی:پرامن اور منصفانہ انتخابات کرانا ترجیح :آئی جی

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 08-01-2022
یوپی:پرامن اور منصفانہ انتخابات کرانا ترجیح :آئی جی
یوپی:پرامن اور منصفانہ انتخابات کرانا ترجیح :آئی جی

 

 

جونپور: اترپردیش میں وارانسی ڈیویژن کے نو منتخب پولیس انسپیکٹر جنرل (آئی جی) کے ستیہ نارائن نے کہا ہے کہ ریاست میں آئندہ اسمبلی انتخابات کو پرامن اور منصفانہ طریقے سے مکمل کرانا بڑی ذمہ داری ہے اور اسے اولین ترجیح دیتے ہوئے پورا کیا جائےگا۔

ستیہ نارائن نے جمعہ کو ضلع کا دورہ کرکے انتخابی پس منظر کو دیکھتے ہوئے جونپور کے سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس ایس پی)اجےکمار ساہنی کے ساتھ دیگر افسروں سے مل کر الیکشن کی تیاریوں کاجائزہ لیا۔

پولیس لائن میں منعقد میٹنگ میں اے ایس پی سیٹی،اے ایس پی دیہی ،سبھی سرکل کے سی او سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منصفانہ اور پرامن الیکشن مکمل کرانا ان کی ترجیح ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے ذریعہ اسمبلی سیٹ کا اعلان کبھی بھی ہوسکتا ہے۔جونپور ضلع میں نو اسمبلی حلقے ہیں۔ ایسے میں جرائم پر قابو کرنا اور الیکشن میں بے ضابطبی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے۔ (ایجنسی )