یوپی الیکشن میں ہوگا ہندوستان کی قسمت کا فیصلہ :امت شاہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 27-01-2022
یوپی الیکشن میں ہوگا ہندوستان کی قسمت کا فیصلہ :امت شاہ
یوپی الیکشن میں ہوگا ہندوستان کی قسمت کا فیصلہ :امت شاہ

 

 

آواز دی وائس،متھرا

وزیر داخلہ امت شاہ نے اترپردیش کے اسمبلی الیکشن کو بے حد اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ الیکشن ملک کی قسمت کا فیصلہ کرنے والا ثابت ہوگا۔

امت شاہ نے جمعرات کو متھرا میں بی جے پی کے عہدیداروں اور ووٹروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس بار اترپردیش کے انتخاب کو محض ایم ایل اے کے انتخاب کا الیکشن نہیں سمجھنا چاہئے۔ انہوں نے کارکنوں اور ووٹروں سے کہا’اس الیکشن کو کسی کے وزیر اور وزیر اعلی بنانے کا الیکشن مت سمجھئے، اترپردیش کا الیکشن ہندوستان کی قسمت کا فیصلہ کرنے والا الیکشن ہے۔

اس سے پہلے امت شاہ نے ورنداون واقع بانکے بہاری مندر میں پوجا ارچنا کے بعد متھرا میں گھر گھر رابطہ مہم میں شامل ہوئے۔ انہوں نے کارکنوں کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی حکومت بنے سے پہلے اترپردیش کی عوام نے ایس پی اور بی ایس پی کی حکومتیں دیکھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں پارٹیوں کی حکومتیں ایک کے بعد ایک کر کے آتی جاتی رہتی تھیں لیکن ان میں سے کسی نے بھی اترپردیش کی ترقی کا نقشہ نہیں کھینچا۔

امت شاہ نے ایس پی۔ بی ایس پی کی حکومتوں سے بی جے پی کی حکومت کو مختلف قرار دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اقتدار کسی ایک ذات کا نہیں بلکہ سارے سماج کی حکومت ہوتی ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ اترپردیش میں ایس پی اور بی ایس پی کی حکومتیں صرف منھ بھرائی، ذات پات اور کنبہ پروری کے لئے چلی ہیں اس لئے ان حکومتوں میں بدعنوانی کا بول بالاتھا۔ انہوں نے کہاسال 2014 سے اب تک سبھی انتخابات میں بی جے پی کو مکمل حمایت دینے کے لئے برج حلقے کا شکریہ اداکیا۔

انہوں نے آنے والے اسمبلی الیکشن میں بھی برج علاقے میں کمل کا پھول کھلانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پی ایم آواس اسکیم میں اترپردیش میں 42لاکھ لوگوں کو گھر دینے اور 2.54کروڑ کسانوں کو سالانہ چھ ہزار روپئے دینے سمیت مفاد عامہ اور ترقیاتی کاموں کو بہتر طریقے سے جاری وساری رکھنے کے بی جے پی کی حکومت ضروری ہے۔