یوپی:38 گائیں جھلس کرمرگئیں

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 12-04-2022
یوپی:38 گائیں جھلس کرمرگئیں
یوپی:38 گائیں جھلس کرمرگئیں

 



 

غازی آباد: اتر پردیش کے غازی آباد ضلع میں کچرے کے ڈھیر میں آگ لگ گئی اور اس کی لپٹیں گوشالا تک پہنچیں تووہاں رکھی گئیں38 گائیں جھلس کر ہلاک ہوگئیں،حکام نے یہ جانکاری دی۔

انہوں نے بتایا کہ آگ لگنے کا واقعہ اندرا پورم تھانہ علاقے کے تحت کنوانی گاؤں کاہے۔ یہاں اتوار-پیر کی درمیانی شب تقریباً 1.30 بجے واقعہ پیش آیا۔

شری کرشنا گوشالا کے آپریٹر سورج پنڈت کے مطابق آگ لگنے کے وقت وہاں تقریباً 150 گائیں موجود تھیں۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ قریبی کچرے کے ڈھیر میں آگ لگنے کی وجہ سے آگ کے شعلے گایوں تک پہنچ گئے۔

ضلع مجسٹریٹ راکیش کمار سنگھ نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور کہا کہ معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

"ابتدائی معائنے کے مطابق آگ لگنے سے 15 سے 20 مویشی مر چکے ہیں۔ معاملے کی تفصیلی معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں اور تفتیش جاری ہے۔

غازی آباد پولیس چیف منیراج جی بھی موقع پر پہنچ گئے۔ بعد میں اندرا پورم کے سرکل آفیسر ابھے کمار مشرا نے بتایا کہ اس واقعہ میں کل 38 گائیں مر گئی ہیں۔ مشرا اس معاملے کی تحقیقات کے لیے تشکیل دی گئی کمیٹی کے رکن ہیں۔