نئی دہلی
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور نائب وزرائے اعلیٰ کیشو پرساد موریہ اور بریجیش پاٹھک نے ہفتہ کے روز صدر دروپدی مرمو کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کی۔یوگی آدتیہ ناتھ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ محترمہ صدر دروپدی مرمو جی کو یومِ پیدائش کی دلی مبارکباد۔ آپ کی سادہ زندگی، قبائلی سماج کی ترقی کے لیے غیر معمولی وابستگی اور آئینی اقدار کے تئیں غیر متزلزل عزم ملک کے عوام کے لیے ایک بہترین مثال اور ذریعۂ ترغیب ہے۔
وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ وہ بھگوان شری جگن ناتھ سے صدر مرمو کی طویل، باوقار اور کامیاب زندگی اور بہترین صحت کے لیے دعا گو ہیں۔ہندوستان کی پہلی قبائلی خاتون صدر دروپدی مرمو ہفتہ کے روز 68 برس کی ہو گئیں۔نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے بھی صدر کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ایکس پر لکھا کہ صدر دروپدی مرمو جی، آپ کو یومِ پیدائش کی دلی مبارکباد! میں بھگوان جگن ناتھ سے آپ کی بہترین صحت اور طویل عمر کے لیے دعا کرتا ہوں۔
اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ بریجیش پاٹھک نے بھی صدر دروپدی مرمو کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔