گاندھی نگر/آواز دی وائس
وزیر اعظم نریندر مودی کے ہندوستان کو "آتم نربھر" بنانے کے وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے، مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امیت شاہ نے جمعہ کو احمد آباد میں گجرات یونیورسٹی گراؤنڈ پر ’سویدیش اتسو 2025‘ کا افتتاح کیا۔ اس پروگرام میں وزیر اعلیٰ بھوپندر پٹیل اور نائب وزیر اعلیٰ ہرش سانگھوی بھی موجود تھے۔ پریس ریلیز کے مطابق یہ قومی سطح کی نمائش 05 دسمبر 2025 سے 09 دسمبر 2025 تک جاری رہے گی۔ افتتاحی تقریب کے بعد وزیر داخلہ نے ’سوانبھوتی ایکزہیبیشن‘ کا بھی افتتاح کیا، جو سویدیشی طاقت کی علامت ہے۔
علم اور آگاہی کو فروغ دینے کے مقصد سے سویدیش اتسو کے دوران مختلف اہم موضوعات پر خصوصی سیمینارز کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ریلیز کے مطابق
۔05 دسمبر (افتتاحی دن): ماحولیات قرارداد کانفرنس
۔06 دسمبر: اسٹارٹ اپس اُڑان 2025 اور سویدیشی سنکلپ ابھیان سیشن
۔07 دسمبر: ماتروشکتی کا کردار اور سائبر سیکیورٹی آگاہی پر مبنی پروگرام
۔08 دسمبر: آیوروید و صحت اور انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس پر سیمینار
۔09 دسمبر (اختتامی دن): قدرتی کھیتی اور آرگینک فارمنگ پر گفتگو
اس کے علاوہ، ہر روز شام 7 بجے سے رات 10 بجے تک مختلف ثقافتی پروگرام بھی پیش کیے جائیں گے۔
سویدیش اتسو علم، فن اور مقامی مصنوعات کی وسیع رینج کو فروغ دینے کے لیے ایک متحرک پلیٹ فارم کا کام کرے گا۔ پریس ریلیز کے مطابق، اس موقع پر سوارنِماگرن منچ کے عہدیداران بھی موجود تھے۔