یوکرین بحران: بہار کے طلبا کے لیے ہیلپ لائن نمبرز جاری

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 27-02-2022
یوکرین بحران: بہار کے طلبا کے لیے ہیلپ لائن نمبرز جاری
یوکرین بحران: بہار کے طلبا کے لیے ہیلپ لائن نمبرز جاری

 

 

پٹنہ : یوکرین بحران کے درمیان حکومت بہارنے وہاں پھنسے ریاست کے طلباء کی مدد کے لیے آج ایک ہیلپ لائن نمبر جاری کیا ہے۔ یوکرین کے تازہ ترین واقعات کی وجہ سے بہار کے بہت سے لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔ وہاں پھنسے لوگوں کوبحفاظت نکالنے کے لئے مرکزکی نریندر مودی اور بہار کی نتیش حکومت مسلسل کوشش کر رہی ہے۔

اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے یوکرین میں پھنسے بہاریوں کی مدد کے لیے ریاست کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے ایک ہیلپ لائن نمبر جاری کیا ہے۔ اس پر متعلقہ لوگ 24 گھنٹے رابطہ کر سکتے ہیں۔ بہار کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کے سکریٹری سنجے کمار اگروال نے ہفتہ کو اس کی معلومات دی۔ انہوں نے ٹویٹ کیا، "یوکرین میں پھنسے ہوئے بہار کے طلباء اور دیگر رہائشیوں کے لیے ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے ایک ہیلپ لائن نمبر شروع کیا ہے۔

آپ ہمارے ہیلپ لائن نمبر 0612-1070، 06122294204، +917070290170 کے ذریعے ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ یہ نمبر 24  گھنٹے کام کر رہا ہے۔

وہیں اس سے پہلے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بھی ٹویٹ کرکے یوکرین میں پھنسے لوگوں کو وطن واپس لانے کی اطلاع دی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہفتہ کو دو طیاروں کے ذریعے یوکرین سے بہار کے لوگوں کو ہندوستان لایا جائے گا۔ یہ طیارہ دہلی اور ممبئی میں اترے گا۔ یوکرین سے بہاریوں کو لانے کا خرچہ بہار حکومت ادا کرے گی۔ ساتھ ہی انہوں نے اس کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف بھی کی تھی۔