اجین : مسلم شخص سے جے شری رام کا نعرہ لگوانے پر دو گرفتار

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
دو گرفتاریاں ہو گئیں
دو گرفتاریاں ہو گئیں

 

 

بھوپال: مدھیہ پردیش کے شہر اجین میں بھی شرپسندوں کی طرف کی طرف سے ایک مسلم شخص سے زبردستی جے شری رام کا نعرے لگوانے کا معامل ایک ویڈیو کے سبب وائرل ہوا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ایک ویڈیو میں کچھ لوگ ایک مسلم کباڑ خریدنے والے شخص سے زبردستی جے شری رام کا نعرہ لگانے کو کہہ رہے ہیں اور جب تک وہ یہ نعرہ نہیں لگا دیتا ۔اس معاملہ میں دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

وائرل ہو رہی ویڈیو میں  لوگ  متاثرہ کو دھمکیاں دے رہے ہیں کہ ہمارے گاؤں میں آ کر کمائی کر کے جانے نہیں دیں گے۔

یہ شرمناک واقعہ اجین کے مہید پور تحصیل کے جھارڑا تھانہ علاقہ میں پیش آیا۔ ویڈیو میں دو نوجوانوں کو مسلم کباڑی کا سامان بھی پھینکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ شرپسند مسلم شخص کو دھمکی دے کر کہتے ہیں کہ دوبارہ اس گاؤں میں قدم نہیں رکھنا۔ کافی جدوجہد کے بعد مسلم شخص مجبوری میں جے شری رام کا نعرہ لگا دیتا ہے، اسی کے بعد اسے چھوڑا جاتا ہے۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد اجین کے ایس پی ستیندر شکل نے بتایا کہ تھانہ جھارڑا کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے اور شکایت کنندہ نے تھانہ پہنچ کر تحریری شکایت پیش کر دی ہے۔ گرفتاریاں ہو گئی ہیں اور ملزمان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ایس پی ستیندر کمار نے اس طرح کے واقعات کے بعد لوگوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات پر پولیس فوراً نوٹس لیگی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی بگاڑنے والوں پر سخت کارروائی کرے گی۔