یو اے ای صدارتی گارڈ کے کمانڈر میجر جنرل علی سیف الکعبی کوگارڈ آف آنر

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 15-12-2025
یو اے ای صدارتی گارڈ کے کمانڈر میجر جنرل علی سیف الکعبی کوگارڈ آف آنر
یو اے ای صدارتی گارڈ کے کمانڈر میجر جنرل علی سیف الکعبی کوگارڈ آف آنر

 



نئی دہلی۔متحدہ عرب امارات کے صدارتی گارڈ کے کمانڈر میجر جنرل علی سیف حمید الکعبی کو پیر کے روز نئی دہلی میں ساوتھ بلاک لان میں باوقار گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ یہ اعزاز ان کے چار روزہ سرکاری دورہ ہندستان کے آغاز کی علامت ہے جس کا مقصد دو طرفہ دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اوپیندر دویویدی نے اس تقریب میں معزز مہمان کا باضابطہ خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان پیشہ ورانہ ہم آہنگی اور باہمی احترام کا اظہار ہوا۔دن کے آغاز میں میجر جنرل الکعبی نے نئی دہلی میں نیشنل وار میموریل پر پھول چڑھا کر ہندستان کے شہید فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ یہ عمل عزت قربانی اور خدمت کی ان مشترکہ اقدار کی علامت ہے جو ہندستان اور متحدہ عرب امارات کی افواج کی بنیاد ہیں۔

ہندستانی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ میجر جنرل علی سیف حمید الکعبی نے نیشنل وار میموریل پر پھول چڑھا کر ہندستان کے بہادر سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے ساوتھ بلاک میں شاندار گارڈ آف آنر کا معائنہ بھی کیا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ میجر جنرل علی سیف حمید الکعبی 15 سے 19 دسمبر 2025 تک ہندستان کے چار روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔ ان تقریبات میں مشترکہ فوجی اقدار باہمی احترام اور دوستی کی عکاسی ہوئی۔ اس سے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور مسلسل فروغ پاتے دفاعی شراکت داری کو اجاگر کیا گیا۔

دورے پر آئے کمانڈر نے ساوتھ بلاک میں گارڈ آف آنر کا معائنہ بھی کیا۔ ساوتھ بلاک وزارت دفاع اور دیگر اہم اداروں کا مرکز ہے۔ ان تقریبات نے ہندستانی مسلح افواج اور متحدہ عرب امارات کے صدارتی گارڈ کے درمیان گہری پیشہ ورانہ وابستگی کو نمایاں کیا۔میجر جنرل الکعبی 15 سے 19 دسمبر کے دوران ہندستان کے سرکاری دورے پر ہیں۔ اس دوران ان کی ہندستان کے اعلی دفاعی حکام کے ساتھ متعدد اعلی سطحی ملاقاتیں متوقع ہیں۔