یاس طوفان:مغربی بنگال،اوڈیشہ میں شدید بارش اور آندھی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 26-05-2021
یاس طوفان
یاس طوفان

 

 

کلکتہ،بالاسور

یاس طوفان اپنا رنگ دکھانے لگا ہے. اڈ یشا اور مغربی بنگال میں زبردست بارش ہو رہی ہے اور طوفانی ہوائیں چل رہی ہیں.

سڑکوں پر پیڑ گرے پڑے ہیں اور سمندر میں اونچی لہریں آٹھ رہی ہیں. بالاسور میں تیز ہوا چلنے کے ساتھ بارش ہو رہی ہے۔

بالاسور ضلع کے چاندی پور میں تیز ہوا چلنے کے ساتھ بارش ہو رہی ہے۔ تیز ہواؤں کے ساتھ سمندر میں اونچی لہریں اٹھ رہی ہیں۔

اوڈیشہ کے پارادیپ میں تیز ہوائیں اور بارش کی وجہ سے سڑکوں پر پیڑ گرے ہوئے ہیں نظر آ رہے ہیں.

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ میں تیز ہوائیں چل رہی ہیں اور موسلادھار بارش ہو رہی ہیں۔

آئی ایم ڈی کے مطابق خطرناک گردابی طوفان کا مرکز یاس yaas بالاسور (اوڈیشہ) سے تقریباً 50 کلو میٹر جنوب ۔ جنوب مشرق میں ہے۔

بھدرک ضلع کے دھامرا میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ خطرناک طوفان آج دوپہر تک 130 سے 140 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہواؤں کے ساتھ لینڈفال ہونے کی امید ہے۔