جے پور
جے پور کے دولت پورہ علاقے میں پیر کی دیر رات ایک سڑک حادثے میں دو نوجوان ہلاک جبکہ ایک دیگر زخمی ہو گیا۔ پولیس نے اس کی اطلاع دی۔پولیس کے مطابق دولت پورہ پُلیا کے نیچے پیر کی رات یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب تیز رفتاری سے جا رہے ایک ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں موٹر سائیکل سوار دو افراد کی موت ہو گئی جبکہ اُن کا ایک ساتھی زخمی ہو گیا۔
ہلاک ہونے والوں کی شناخت جاموا رام گڑھ رائسر کے مہیش گُرجَر اور کیلاش یوگی کے طور پر ہوئی ہے۔ مہیش کا بھائی مُکیش زخمی ہو گیا، جس کا علاج جاری ہے۔پولیس کے مطابق لاشوں کا پوسٹ مارٹم آج کیا گیا۔ ڈمپر ڈرائیور حادثے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا، جس کی شناخت اور گرفتاری کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔