جہانگیرپوری تشدد کیس میں مزید دو گرفتار

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 28-04-2022
جہانگیرپوری تشدد کیس میں مزید دو گرفتار
جہانگیرپوری تشدد کیس میں مزید دو گرفتار

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے 16 اپریل2022 کوجہانگیر پوری تشدد معاملے میں دو اور لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

ایک پولیس اہلکار نے جمعرات کو یہ جانکاری دی۔

دونوں ملزمان کی شناخت ظفر اور بابوالدین کے نام سے ہوئی ہے۔

دونوں ایک جلوس کے دوران تشدد کی منصوبہ بندی میں ملوث پائے گئے۔ 16 اپریل کو جہانگیر پوری علاقے میں ہنومان جینتی کے جلوس کے دوران شدید فرقہ وارانہ جھڑپیں ہوئیں، جس میں 8 پولیس اہلکار سمیت 9 افراد زخمی ہوئے۔

پولیس نے اب تک 27 افراد کو گرفتار کیا ہے اور دو نابالغوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

فرقہ وارانہ تصادم کی جاری تحقیقات میں متعدد مجرموں کے ماضی میں مختلف مجرمانہ معاملات میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

تشدد کا مرکزی ملزم انصار ہے، جس کی شاہانہ طرز زندگی کی تصویروں نے دہلی پولیس کو اس معاملے میں ای ڈی کی مدد لینے پر مجبور کر دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ظفر اور بابو الدین تشدد کے مرکزی ملزم کو جانتے تھے۔