الہ آباد ہائی کورٹ کے دو وکیلوں کو صدر جمہوریہ نے جج مقرر کیا

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 06-09-2025
الہ آباد ہائی کورٹ کے دو وکیلوں کو صدر جمہوریہ نے جج مقرر کیا
الہ آباد ہائی کورٹ کے دو وکیلوں کو صدر جمہوریہ نے جج مقرر کیا

 



نئی دہلی: الہ آباد ہائی کورٹ میں دو وکلاء کو جج مقرر کیا گیا ہے۔ اس کی اطلاع قانون کے وزیر ارجن رام میگھوال نے ہفتہ کے روز دی۔ سپریم کورٹ کولیجیم نے اس سال 25 مارچ کو ہونے والی میٹنگ میں امیتابھ کمار رائے اور راجیو لوچن شکلا کو الہ آباد ہائی کورٹ کا جج بنانے کی سفارش کی تھی۔

میگھوال نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا، صدرِ جمہوریہ نے بھارتی آئین کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے اور چیف جسٹس آف انڈیا سے مشاورت کے بعد، امیتابھ کمار رائے اور راجیو لوچن شکلا کو الہ آباد ہائی کورٹ کے جج کے طور پر مقرر کیا ہے۔

فی الحال الہ آباد ہائی کورٹ میں ججوں کی منظور شدہ تعداد 160 ہے، جبکہ وہاں 84 جج تعینات ہیں۔ رائے اور شکلا کی تقرری کے بعد الہ آباد ہائی کورٹ میں ججوں کی کل تعداد 86 ہو جائے گی۔