ہندوستان اور چین کے بیچ بارہ گھنٹے کی گفتگو

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 21-02-2021
ہندوستان اور چین کے پرچم
ہندوستان اور چین کے پرچم

 

 

ئی دہلی: ہندوستان اور چین کے بیچ 10 ویں دور کی فوجی بات چیت 12 گھنٹے سے زیادہ چلی. دونوں ملکوں کے نماندوں کے درمیان مشرقی لداخ کے بارے میں ہوئی. یہ میٹنگ ہفتہ کے روز صبح 10 بجے شروع ہوئی تھی. اس میٹنگ میں مشرقی لداخ کے کچھ علاقوں سے فوج کو پیچھے رکھنے پر غور کیا گیا.

پینگونگ جھیل کے شمالی اور جنوبی طرف سے ہندوستان اور چین کے فوجیوں، اسلحہ اور دیگر فوجی سازوسامان کو ہٹائے جانے کا عمل مکمل ہونے کے دو دن بعد کور کمانڈر سطح کی 10 ویں دور کی یہ بات چیت ہوئی۔ ذرائع کی اطلاع کے مطابق میٹنگ صبح 10 بجے حقیقی کنٹرول لائن پر چین کی طرف مولدو سرحد علاقے میں شروع ہوئی۔

ہندوستان نےعلاقے میں کشیدگی کم کرنے کے لئے ہاٹ اسپرنگس، گوگرا اور دپاسانگ کے علاقوں سے فوجی واپسی پر زور دیا۔ دونوں ممالک کے درمیان کچھ تعطل آگیا تھا مگر ایک معاہدے کے بعد دونوں فریق نے پینگونگ جھیل کے شمالی اور جنوبی طرف علاقوں سے اپنے اپنے فوجیوں کو واپس بلا لیا ہے اور اسلحہ اور دیگر فوجی سازوسامان، بنکروں اور دیگر تعمیرات کو بھی ہٹا لیا ہے۔

اس سے قبل وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے پارلیمنٹ میں کہا تھا کہ ہندوستان اور چین کے درمیان پینگونگ جھیل علاقے سے فوجیوں کو پیچھے ہٹانے کا معاہدہ ہوگیا ہے۔ (ان پٹ ایجنسی )