واشنگٹن ڈی سی : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ تنازع کے خاتمے کے لیے اپنے 20 نکاتی امن منصوبے کے دوسرے مرحلے کی نگرانی کے لیے بورڈ آف پیس کے ارکان کی فہرست جاری کر دی ہے وائٹ ہاؤس کے بیان کے مطابق اس بورڈ میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سابق برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف ورلڈ بینک گروپ کے صدر اجے بنگا اور ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر شامل ہیں اس کے علاوہ اپولو گلوبل مینجمنٹ کے سی ای او مارک روون اور امریکی نائب قومی سلامتی مشیر رابرٹ گیبریل کو بھی اس فہرست میں جگہ دی گئی ہے
وائٹ ہاؤس نے کہا کہ ایگزیکٹو بورڈ کے ارکان غزہ کے استحکام اور طویل مدتی کامیابی کے لیے اہم شعبوں کی نگرانی کریں گے جن میں طرز حکمرانی کی تعمیر علاقائی تعلقات تعمیر نو سرمایہ کاری کی ترغیب بڑے پیمانے پر فنڈنگ اور سرمایہ کے حصول جیسے امور شامل ہوں گے صدر ٹرمپ جو خود بورڈ آف پیس کے چیئرمین ہیں انہوں نے آریے لائٹ اسٹون اور جوش گرون بام کو سینئر مشیر مقرر کیا ہے جو روزمرہ حکمت عملی اور عملی اقدامات کی قیادت کریں گے اور بورڈ کے سفارتی اہداف کو مؤثر عمل میں ڈھالیں گے
مزید یہ کہ نکولے ملادینوف کو ایگزیکٹو بورڈ کا رکن بناتے ہوئے غزہ کا ہائی ریپریزنٹیٹو مقرر کیا گیا ہے جو بورڈ آف پیس اور نیشنل کمیٹی فار ایڈمنسٹریشن آف غزہ کے درمیان زمینی رابطے کا کردار ادا کریں گے وائٹ ہاؤس کے مطابق این سی اے جی غزہ تنازع کے خاتمے کے جامع منصوبے کے دوسرے مرحلے پر عمل درآمد کی ایک اہم کڑی ہے جو خطے میں دیرپا امن استحکام تعمیر نو اور خوشحالی کا روڈ میپ فراہم کرتا ہے
این سی اے جی کی قیادت علی شعث کریں گے جنہیں ایک قابل احترام تکنیکی رہنما قرار دیا گیا ہے وہ بنیادی عوامی خدمات کی بحالی شہری اداروں کی تعمیر نو اور غزہ میں روزمرہ زندگی کے استحکام کی نگرانی کریں گے تاکہ طویل مدتی خود کفیل نظام حکمرانی کی بنیاد رکھی جا سکے
سکیورٹی کے قیام امن کے تحفظ اور دہشت سے پاک ماحول بنانے کے لیے میجر جنرل جیسپر جیفرز کو انٹرنیشنل اسٹیبلائزیشن فورس کا کمانڈر مقرر کیا گیا ہے وہ سکیورٹی آپریشنز کی قیادت کریں گے مکمل غیر عسکریت کو یقینی بنائیں گے اور انسانی امداد و تعمیر نو کے سامان کی محفوظ ترسیل ممکن بنائیں گے
اعلان میں غزہ ایگزیکٹو بورڈ کے دیگر ارکان کے نام بھی شامل ہیں جن میں ٹونی بلیئر جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف کے ساتھ ترکی کے وزیر خارجہ حاکان فدان اور قطری سفارتکار علی الثوادی بھی شامل ہیں یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب چند روز قبل وٹکوف نے اسرائیل اور غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی منصوبے کے دوسرے مرحلے کے آغاز کا اعلان کیا تھا