بنگال:قبائلی لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 15-04-2022
بنگال:قبائلی لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی
بنگال:قبائلی لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی

 

 

ندیا: مغربی بنگال میں ایک مبینہ اجتماعی عصمت دری کا کیس سامنے آیا ہے۔ جمعرات 14 اپریل کو بولپور میں ایک قبائلی لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کی گئی۔ پانچ افراد پر اس پر تشدد اور زیادتی کا الزام ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تعلق علاقے کے باہر سے ہے۔ لڑکی کی بہن کے مطابق، وہ کنکالی تلہ کے میلے سے واپس آرہی تھی کہ پانچ افراد نے اسے اغوا کیا اور ایک کھیت میں اس کی عصمت دری کی۔

بیر بھوم کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے جمعہ کو اس معاملے کی جانچ کے لیے متاثرہ کے گھر کا دورہ کیا۔

نامعلوم افراد کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی گئی اور بیر بھوم پولیس مجرموں کی شناخت کر رہی ہے۔ ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

ادھر پولیس نے لڑکی کو میڈیکل چیک اپ کے لیے بھیج دیا ہے۔ یہ واقعہ ندیا ضلع میں ایک لڑکی کی مبینہ عصمت دری اور موت کےچند دن بعد ہوا ہے۔