تمل ناڈو حکومت نے ایچ آر ڈپارٹمنٹ کے لیے بائیو میٹرک حاضری شروع کی

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 30-05-2026
تمل ناڈو حکومت نے ایچ آر ڈپارٹمنٹ کے لیے بائیو میٹرک حاضری شروع کی
تمل ناڈو حکومت نے ایچ آر ڈپارٹمنٹ کے لیے بائیو میٹرک حاضری شروع کی

 



چنئی
تمل ناڈو حکومت نے محکمۂ انسانی وسائل کے انتظام (ہیومن ریسورس مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ) میں کام کرنے والے تمام افسران اور ملازمین کے لیے بایومیٹرک اور چہرے کی شناخت (فیس آئی ڈی) پر مبنی حاضری کو لازمی قرار دے دیا ہے۔محکمے کے نائب سیکریٹری ایس تھنکاپاپا نے ہفتہ کے روز جاری کردہ ایک سرکلر میں کہا کہ حکومت کے پرنسپل سیکریٹری کی ہدایات کے مطابق نیا ڈیجیٹل حاضری نظام یکم جون 2026 سے نافذ العمل ہوگا۔
سرکلر میں کہا گیا ہے کہ لہٰذا اس محکمے کے تمام افسران اور ملازمین سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ صبح 10 بجے سے پہلے دفتر پہنچیں اور بایومیٹرک سسٹم، فیس آئی ڈی حاضری کے ساتھ ساتھ دستی حاضری رجسٹر میں بھی اپنی موجودگی درج کرائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام افسران اور ملازمین کو ڈیوٹی کے دوران اپنا شناختی کارڈ (آئی ڈی کارڈ) پہننا بھی لازمی ہوگا۔
سکریٹریٹ ذرائع کے مطابق نئے حاضری نظام کو متعارف کرانے کا فیصلہ ان شکایات کے بعد کیا گیا ہے جن میں الزام لگایا گیا تھا کہ متعدد ملازمین وقت پر دفتر نہیں پہنچ رہے تھے۔ حکومت کا ماننا ہے کہ نئے نظام سے حاضری کے عمل میں شفافیت آئے گی اور ملازمین کی بروقت حاضری کو یقینی بنایا جا سکے گا۔