گیری راج سنگھ --- ٹی ایم سی بابری مسجد کی بنیاد نہیں رکھے گی بلکہ بنگلہ دیش کی بنیاد رکھے گی

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 26-11-2025
گیری راج سنگھ ---  ٹی ایم سی بابری مسجد کی بنیاد نہیں رکھے گی بلکہ بنگلہ دیش کی بنیاد رکھے گی
گیری راج سنگھ --- ٹی ایم سی بابری مسجد کی بنیاد نہیں رکھے گی بلکہ بنگلہ دیش کی بنیاد رکھے گی

 



 

پٹنہ، بہار: مرکزی وزیر گیری راج سنگھ نے ٹی ایم سی کے ایم ایل اے ہمائن کبیر پر سخت حملہ کیا۔ کبیر نے اعلان کیا تھا کہ وہ مرشدآباد میں بابری مسجد کی بنیاد رکھیں گے۔ اسی پر ردعمل دیتے ہوئے گیری راج سنگھ نے کہا کہ ٹی ایم سی بابری مسجد نہیں، بلکہ بنگلہ دیش کی بنیاد رکھ رہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ ممتا بنرجی کی حکومت "بنگلہ دیشیوں اور روہنگیا" کے سہارے چلتی ہے اور کہا کہ ہندوؤں کی لاشوں پر سیاست زیادہ دیر نہیں چلے گی۔

بی جے پی کے رہنما اشونی کمار چوبے نے بھی اس بیان کی مخالفت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بابر کے نام پر نہ یہاں مندر بنے گا، نہ مسجد۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ ایسا کر رہے ہیں وہ سماج میں نفرت پھیلا رہے ہیں اور یہ مسلمانوں-ہندوؤں دونوں کے لئے نقصان دہ ہے۔

یہ سارا تنازع اس وقت شروع ہوا جب ٹی ایم سی ایم ایل اے کبیر نے اعلان کیا کہ وہ 6 دسمبر کو، یعنی بابری ڈھانچے کے انہدام کے 33 سال بعد، مرشدآباد کے بیلڈانگا میں بابری مسجد کی سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسجد کو بنانے میں تقریباً تین سال لگیں گے اور کئی مسلم رہنما اس تقریب میں شریک ہوں گے۔یاد رہے کہ ایودھیا میں بابری مسجد-رام جنم بھومی کا ڈھانچہ 6 دسمبر 1992 کو کارسیوکوں نے گرا دیا تھا۔

بی جے پی ترجمان شہزاد پونا والا نے بھی کبیر پر سخت لفظوں میں حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ایم سی ووٹ بینک کے لیے ایسے بیانات دیتی ہے اور ہندوؤں کو گالی دو، اور ووٹ حاصل کرو جیسی سیاست کرتی ہے۔ان کے مطابق یہ وہی لوگ ہیں جو ‘جئے شری رام’، رام مندر اور ہندو دیویوں کی توہین کرتے ہیں، اور وقف، سی اے اے یا دیگر موضوعات پر لوگوں کو بھڑکا کر سیاست چلاتے ہیں۔

دوسری طرف، کانگریس لیڈر ادت راج نے کبیر کا دفاع کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر مندر کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے تو مسجد کی کیوں نہیں؟ان کے مطابق، اسے غلط رنگ دینے والے لوگ بلاوجہ بات کو بگاڑ رہے ہیں، اور مذہبی آزادی ہر شہری کا حق ہے۔