ٹائم کا ریلائنس کے ساتھ' ٹائم 100 نیکسٹ انڈیا ' کا آغاز

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 27-04-2026
ٹائم کا ریلائنس کے ساتھ' ٹائم 100 نیکسٹ انڈیا ' کا آغاز
ٹائم کا ریلائنس کے ساتھ' ٹائم 100 نیکسٹ انڈیا ' کا آغاز

 



 نیویارک میں ٹائم میگزین نے ہندوستان میں اپنے پہلے "ٹائم 100 نیکسٹ انڈیا" کے آغاز کا اعلان کیا ہے جس کا انعقاد ریلائنس کے ساتھ شراکت میں کیا جا رہا ہے

اس اقدام کے تحت ہندوستان اور بھارتی نژاد 100 ابھرتے ہوئے رہنماؤں کا انتخاب کیا جائے گا جو ملک کے مستقبل کی تشکیل میں کردار ادا کر رہے ہیں

یہ اعلان ٹائم کی سی ای او جیسیکا سیبلی اور ریلائنس فاؤنڈیشن کی بانی اور چیئرپرسن نیتا مکیش امبانی نے نیویارک میں ٹائم 100 گالا کے دوران کیا

ٹائم 100 نیکسٹ انڈیا کی فہرست ٹائم کے ایڈیٹرز تیار کریں گے اور اس میں فنون سائنس کاروبار کھیل اور سماجی شعبوں سے تعلق رکھنے والی ابھرتی ہوئی شخصیات شامل ہوں گی

یہ فہرست آن لائن جاری کی جائے گی جبکہ دسمبر 2026 میں ممبئی کے نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر میں ایک خصوصی تقریب کے ساتھ اس کا جشن منایا جائے گا

نیتا ایم امبانی نے کہا کہ ٹائم کے ساتھ یہ شراکت داری ہمارے لیے خاص ہے کیونکہ اس کے ذریعے ٹائم 100 نیکسٹ انڈیا پہلی بار ممبئی میں منعقد ہو رہا ہے اور ان کا مقصد عالمی سطح پر ٹیلنٹ کو اجاگر کرنا ہے

جیسیکا سیبلی نے کہا کہ وہ اس اقدام کو ہندوستان میں لانے پر پرجوش ہیں اور یہ پروگرام نئی نسل کے رہنماؤں کو پہچاننے اور انہیں ایک پلیٹ فارم پر لانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے

ٹائم کے مطابق یہ پلیٹ فارم ایسے رہنماؤں کو سامنے لاتا ہے جو آنے والی دہائیوں میں دنیا کی سمت متعین کریں گے اور ہندوستان میں اس کا آغاز اس عالمی فہرست کی پہلی بین الاقوامی توسیع ہے