انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر :ٹکٹ دہلی میٹرو اسٹیشنوں پر دستیاب ہوں گے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 12-11-2022
انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر :ٹکٹ دہلی میٹرو اسٹیشنوں پر دستیاب ہوں گے
انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر :ٹکٹ دہلی میٹرو اسٹیشنوں پر دستیاب ہوں گے

 

 

نئی دہلی :  دہلی میں 14 سے 27 نومبر تک ہونے والے انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر کے لیے داخلہ ٹکٹ میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) کے 67 میٹرو اسٹیشنوں پر دستیاب ہوں گے۔

ڈی ایم آر سی نے ہفتہ کو ٹویٹر کے ذریعے یہ جانکاری دی۔ پرگتی میدان میں ہونے والے 14 روزہ میلے کے دوران برطانیہ اور متحدہ عرب امارات سمیت متعدد ممالک کے تقریباً 2500 ملکی اور غیر ملکی نمائش کنندگان اپنی مصنوعات کی نمائش کریں گے۔

انڈیا ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن (آئی ٹی پی او)، جو وزارت تجارت کی ایک شاخ ہے، نے کہا کہ بہار، جھارکھنڈ اور مہاراشٹر اس سال شراکت دار ریاستیں ہیں، جب کہ اتر پردیش اور کیرالہ فوکس اسٹیٹس ہیں۔ غیر ملکی شراکت دار افغانستان، بنگلہ دیش، بحرین، بیلاروس، ایران، نیپال، تھائی لینڈ، ترکی، متحدہ عرب امارات اور برطانیہ سمیت 12 ممالک ہیں۔

ڈی ایم آر سی نے کہا کہ وہ 14 نومبر سے 'کاروباری دنوں' (14-18 نومبر) اور 'عام عوامی دنوں' (19-27 نومبر) کے لیے 19 نومبر سے آئی آئی ٹی ایف داخلہ ٹکٹوں کی فروخت شروع کرے گی۔ ڈی ایم آر سی نے ایک بیان میں کہا کہ آئی آئی ٹی ایف کا داخلہ ٹکٹ صرف 67 منتخب میٹرو اسٹیشنوں پر دستیاب ہوگا۔

یہ ٹکٹ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک دستیاب ہوگا۔

ریڈ لائن میٹرو

شہید استھل نیو بس اڈہ، موہن نگر، دلشاد گارڈن، شاہدرہ، سیلم پور، اندرلوک، نیتا جی سبھاش پلیس، روہنی ویسٹ اور رٹھالہ۔

ایلو لائن

سمے پور بادلی ، جہانگیر پوری، آزاد پور، جی ٹی بی نگر، وشو ودیالیہ، راجیو چوک، مرکزی سیکرٹریٹ، دہلی ہاٹ آئی این اے، ساکیت، سکندر پور، ہڈا سٹی سنٹر۔

بلیو لائن

نوئیڈا الیکٹرانک سٹی، سیکٹر-52 نوئیڈا، نوئیڈا سٹی سنٹر، نوئیڈا سیکٹر-15، اکشردھام، اندر پرست، منڈی ہاو¿س، بارہ کھمبا، آر کے آشرم، کرول باغ، راجندر پلیس، شادی پور، کیرتی نگر، راجوری گارڈن، تلک نگر، اتم نگر ایسٹ ، دوارکا موڑ، دوارکا، ویشالی، آنند وہار، آئی ایس بی ٹی، کڑ کڑڈوما میٹرو، پریت وہار، نرمان وہار اور لکشمی نگر۔ -گرین لائن پنجابی باغ، پیر اگڑھی، بریگیڈیئر ہوشیار سنگھ۔ -

وائلٹ لائن

کشمیری گیٹ، دہلی گیٹ، آئی ٹی او، لاجپت نگر، کالکا جی مندر، گووند پوری، راجہ ناہر سنگھ اور بلبھ گڑھ۔ -

پنک لائن

مجلس پارک، سروجنی نگر، میور وہار فیز-1، ویلکم اور شیو وہار۔ -میجنٹا لائن

جنک پوری ویسٹ، پالم، منیرکا، حوض خاص اور بوٹینیکل گارڈن۔ گرے لائن،

دھانسا بس اسٹینڈ۔ ایئرپورٹ لائن، دوارکا سیکٹر-21۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ آئی ٹی پی او میگا ایونٹس کا انعقاد کرتا ہے اور اس کا انعقاد پہلی بار 1979 میں کیا گیا تھا۔ یہ میلہ 2020 میں کووڈ-19 وبائی امراض کی وجہ سے منعقد نہیں ہوا تھا۔ تاریخ میں یہ دوسرا موقع تھا کہ میلے کا اہتمام نہیں کیا گیا۔ یہ پہلی بار 1980 میں ہوا تھا