ایسٹرن پیریفرل ایکسپریس وے پر دو حادثات میں 3 افراد ہلاک

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 04-05-2022
ایسٹرن پیریفرل ایکسپریس وے پر دو حادثات میں 3 افراد ہلاک
ایسٹرن پیریفرل ایکسپریس وے پر دو حادثات میں 3 افراد ہلاک

 

 

گریٹر نوئیڈا: دنکور تھانہ علاقے سے گزرنے والے ایسٹرن پیریفرل ایکسپریس وے پر دو سڑک حادثات میں ماں بیٹے سمیت 3 کی موت ہوگئی، جب کہ 4 لوگ شدید زخمی ہوگئے۔

اسے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ دو زخمیوں کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے انہیں ایمس کے ٹراما سینٹر ریفر کر دیا گیا ہے۔

دو الگ الگ حادثات میں گاڑیوں کا تصادم اتنا شدید تھا کہ گاڑیوں کے پرخچے اڑ گئے۔ ایڈیشنل ڈی سی پی وشال پانڈے نے ان حادثات کی جانکاری دی۔

انہوں نے بتایا کہ پہلا حادثہ تھانہ ڈنکوڑ کے گاؤں عطا گجراں کے قریب اس وقت پیش آیا جب غلط سمت سے آنے والے ٹریکٹر ڈرائیور نے ٹریکٹر کو ایکسپریس وے پر موڑ دیا۔

 اس وقت تیز رفتار کار کا ڈرائیور اپنی رفتار پر قابو نہ رکھ سکا، آمنے سامنے تصادم ہوگیا۔ اس حادثے میں سونا دیوی اور ان کے بیٹے رنکو، ہربتی اور کرشنا کو شدید چوٹیں آئیں۔

 انہیں گریٹر نوئیڈا کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ماں بیٹے کو مردہ قرار دے دیا، جب کہ دیگر دو کی حالت نازک دیکھتے ہوئے انہیں ایمس کے ٹراما سینٹر ریفر کر دیا گیا۔ ٹریکٹر پر سوار دیگر دو افراد بھی زخمی ہیں۔ جن کا علاج گریٹر نوئیڈا کے اسپتال میں جاری ہے۔

ایڈیشنل ڈی سی پی نے بتایا کہ دوسرا حادثہ تھانہ علاقہ کے گاؤں عطا فتح پور کے قریب دیر رات پیش آیا۔

 جس میں پلوال طرف سے آنے والے کینٹر کو پیچھے سے آنے والی ایک بڑی کار نے ٹکر مار دی۔ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ کینٹر بری طرح تباہ ہوگیا اور کینٹر ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ ڈنکور نے پنچنامہ پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے اور معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔