یہ الیکشن بھائی چارہ بمقابلہ بی جے پی ہے:اکھلیش

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 02-02-2022
یہ الیکشن بھائی چارہ بمقابلہ بی جے پی ہے:اکھلیش
یہ الیکشن بھائی چارہ بمقابلہ بی جے پی ہے:اکھلیش

 

 

 شاملی: سماج وادی پارٹی(ایس پی)سربراہ اکھلیش یادو نے بدھ کو کہا کہ اترپردیش کا موجود اسمبلی انتخابات بھائی چارہ بمقابلہ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) ہونگے بی جے پی لوگوں کو ڈرا کر الیکشن جیتنا چاہتی ہے جو اب ممکن نہیں ہے وہیں آر ایل ڈی سربراہ جینت چودھری نے ’جناح ہارے گا۔ گنا جیتے گا‘کا نعرہ دیا راشٹریہ لوک دل(آر ایل ڈی) کے صدر جینت چودھری کے ساتھ شاملی میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اکھلیش نےکہا’یہ الیکشن بھائی چارہ بمقابلہ بی جے پی ہے۔اب عوام منفی سیاست کو خیرآبا دکہنا چاہ رہے ہیں۔وہ منفی ذہن کے ساتھ منفی سیاست کرنے والوں کو بے دخل کرنا چاہتے ہیں۔

ایس پی سربراہ نے کہا کہ عوام کے ذریعہ جس طرح سے بی جے پی اور بی جے پی کے لیڈروں کو رسوائی کا سامنا کرنا پڑا ہے اس طرح سے کسی دوسرے لیڈر کو بے عزت نہیں ہونا پڑا ہے۔متعدد مقامات سے ایسی رپورٹیں موصول ہورہی ہیں کہ بی جے پی لیڈر کو فلاں مقام پر عوام کی ناراضگی و رسوائی کا سامنا کرنا پڑا۔ منگل کو پارلیمنٹ میں پیش کئے گئے عام بجٹ پر اکھلیش نے طنز کستے ہوئے کہا’بی جے پی کے لوگ اس بجٹ کا ’امرت کال‘کا بجٹ قرار دے رہے ہیں۔وہ لوگ اسے امرت بجٹ قرار دے رہے ہیں۔کیا سابقہ بجٹ زہر تھے؟بی جے پی کے لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ اپنے لفظوں سے کھیل کر عوام کو گمراہ کر لے جائیں گے۔ اکھلیش نے کہا کہ مرکزی حکومت نے بجٹ میں ہیروں کو سستا کیا ہے۔یہ غریب کے لئے کس طرح سے نفع بخش ہوسکتا ہے؟

انہوں نے چپلوں کی قیمتوں میں تخفیف کی ہے حقیقت میں عوام کی چپلیں چل چل کر گھس گئیں لیکن بی جے پی حکومت ان کے کسی بھی مسئلہ کو حل نہیں کرسکی۔ ایس پی سربراہ نے ایک بار پھر اپنے 300یونٹ مفت بجلی،پرانی پنشن نظام کی بحالی، کسانوں کو مفت بجلی کے وعدے کو دہرایا اور کہا کہ ہم کسانوں کے بقایہ جات کی ادائیگی کے لئے ’کسان کارپس فنڈ‘بنائیں گے ۔اکھلیش نے اعلان کیا کہ بہتر ٹرانسپورٹ کے لئے لکھنؤ اور کیرانہ۔ شاملی کے درمیان نیا ایکسپریس وے بنایا جائے گا۔ایٹھلیٹس کو فروغ دینے کے لئے اگر ضرورت پڑی تو ہم گاؤں کے سطح پر’رننگ ٹریک‘بھی بنائیں گے