کنویں میں گرے بچے کو بچانے کے لئے تیس لوگ کودے،متعددکی موت

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 16-07-2021
کویں میں گرے بچے کو بچانے کے لئے تیس لوگ کودے،متعددکی موت
کویں میں گرے بچے کو بچانے کے لئے تیس لوگ کودے،متعددکی موت

 

 

ودیشہ

مدھیہ پردیش کے ضلع ودیشہ کے گنج باسودا کے نواحی علاقہ میں ایک کنوئیں میں دودرجن سے زائد لوگوں کے گرنے کے سبب ہونے والے حادثہ میں آج صبح تک تین افراد کی لاشوں کو نکالا گیا ہے گذشتہ روز ہونے والے اس حادثے میں ایک درجن سے زائد افراد کو بچایا لیا گیا تھا

راحت بھر چلنے والے بچا ؤ اور راحت کے کام کے بعد آج صبح تین افراد کو مردہ حالت میں نکالا گیا۔

کل رات نکالے گئے 15افراد کو گنج باسودا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ گنج باسودا کے نواحی علاقہ لال پٹھار میں کل شام ایک بچہ کنوئیں میں گر گیا تھا۔ اسے بچانے کے لئے گاؤں کے درجنوں افراد کنوئیں کی منڈیر اور اس پر لگی جالی پر چڑھ گئے۔

اچانک حادثے کی وجہ سے گاؤں والے جالی اور مٹی کے ساتھ کنوئیں میں جاگرے۔ دیررات راحت اور بچاؤ کام کے دوران بھی کچھ اور لوگ اس کنوئیں میں جاگرے تھے۔ فوری امداد اور بچاؤ کارروائیوں کے دوران 15 افراد کو نکال کر گنج باسودا اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

اس کے بعد کنوئیں سے پانی نکالنے کا کام شروع کیا گیا۔ علی الصبح دو افراد کی لاشیں مل گئی تھیں۔ خود وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے ایک ٹویٹ کے ذریعہ اس کی اطلاع دی تھی۔ انہوں نے جاں بحق افراد کو خراج عقیدت پیش کیا۔ (ایجنسی ان پٹ)