ملک میں کورونا کی تیسری لہر کا خدشہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
ملک میں کورونا کی تیسری لہر کا خدشہ
ملک میں کورونا کی تیسری لہر کا خدشہ

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے خدشات ہیں۔

تاہم ریاست مہاراشٹر کے وزیر اور ممبئی کے میئر کا دعویٰ ہے کہ کورونا کی تیسری لہر ممبئی اور ناگپور میں آچکی ہے۔

وہیں ریاستی وزیر نتن راؤت نے کہا کہ ناگپور میں انفیکشن کی تیسری لہر آگئی ہے، لہذا جلد ہی پابندیاں عائد کی جاسکتی ہیں۔

انہوں نے یہ بات ریاست کے سینئر انتظامی افسران، پولیس اور محکمہ صحت سے وابستہ عہدیداروں سے بات چیت کے بعد کہی ہے۔

ناگپور میں کورونا انفیکشن کے کیسز گزشتہ دو دنوں سے مسلسل 2 ہندسوں میں آرہے ہیں۔

 دریں اثنا ممبئی کی میئر کشوری پیڈنیکر نے بدھ کو کہا کہ کورونا کی تیسری لہر ممبئی میں آنے والی نہیں، بلکہ آگئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ وہ گنیش چتورتھی ضرور منائے گی ، لیکن گھر پر اپنےاہل خانہ کے ساتھ۔