کانگریس بھگوان رام کا نام شامل کرنے کو برداشت نہیں کر سکتے: مختار عباس نقوی

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 16-12-2025
کانگریس بھگوان رام کا نام شامل کرنے کو برداشت نہیں کر سکتے: مختار عباس نقوی
کانگریس بھگوان رام کا نام شامل کرنے کو برداشت نہیں کر سکتے: مختار عباس نقوی

 



نئی دہلی/ آواز دی وائس
بی جے پی رہنما مختار عباس نقوی نے ایم جی نریگا  کی جگہ وی بی-جی رام جی نام رکھے جانے پر کانگریس کے اعتراض پر ردِعمل ظاہر کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن پارٹی کو دراصل بھگوان رام کے نام سے مسئلہ ہے، اسی وجہ سے وہ اس تبدیلی کی مخالفت کر رہی ہے۔
مختار عباس نقوی نے کہا کہ کانگریس نئے نام وی بی-جی رام جی کی مخالفت اس لیے کر رہی ہے کیونکہ وہ کسی بھی جگہ بھگوان رام کا ذکر برداشت نہیں کر سکتی۔انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کا مسئلہ یہ ہے کہ بل میں بھگوان رام کا نام کیوں شامل کیا گیا۔ وہ بھگوان رام کے نام کی شمولیت کو برداشت نہیں کر پا رہے، اسی لیے اتنا ہنگامہ کھڑا کیا جا رہا ہے۔
نقوی نے مزید کہا کہ اگر پسماندہ طبقات کی ترقی اور دیگر مسائل کے حل کا راستہ رام-جی نام والی کسی اسکیم سے نکلتا ہے، تو کانگریس کا مسئلہ ایم جی نریگا نہیں بلکہ صرف رام-جی کے نام کی شمولیت ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بھگوان رام کے تئیں ان کی عدم برداشت ایک بار پھر اس معاملے میں بے نقاب ہو گئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن دراصل سرکاری اسکیموں پر صرف اپنی پارٹی یا خاندان سے وابستہ نام رکھوانا چاہتی ہے، اسی لیے یہ سارا شور شرابا کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کے ذہن میں یہ بات بیٹھی ہوئی ہے کہ پرانی اسکیموں کے نام صرف نہرو، اندرا گاندھی، راجیو گاندھی، راہل گاندھی، پرینکا گاندھی یا ان کے خاندان کے کسی فرد کے نام پر ہی ہونے چاہئیں۔ اگر کہیں بھگوان رام کا نام آ جائے، چاہے مختصر صورت میں ہی کیوں نہ ہو، یا غریب طبقات کی فلاح و بہبود کی بات ہو، تو وہ اسے ہضم نہیں کر پاتے۔ اسی لیے وہ یہ سب ہنگامہ کر رہے ہیں۔
دوسری جانب، کانگریس کے رکنِ پارلیمنٹ پرمود تیواری نے کہا کہ مہاتما گاندھی کا نام ہٹانے کے بجائے حکومت کو کوئی نئی اسکیم لانی چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر حکومت کے بس میں ہوتا تو وہ اس کا نام گوڈسے کے نام پر رکھ دیتے۔
انہوں نے کہا کہ میری بات یہ ہے کہ آپ نئی اسکیم لائیں، لیکن اس اسکیم سے گاندھی کا نام کیوں ہٹایا جا رہا ہے؟ اگر ان کی چلتی تو وہ اس کا نام گوڈسے کے نام پر رکھ دیتے۔