ان 3 ریاستوں میں ہوگی موسلادھار بارش

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 08-11-2025
ان 3 ریاستوں میں ہوگی موسلادھار بارش
ان 3 ریاستوں میں ہوگی موسلادھار بارش

 



نئی دہلی/ آواز دی وائس
شمالی ہندوستان میں سردی نے اپنا شدید روپ دکھانا شروع کر دیا ہے۔ اتر پردیش سے لے کر دہلی-این سی آر تک سردی کی شدت میں اضافہ ہونے لگا ہے۔ پہلے صرف صبح اور شام کے وقت خنکی محسوس ہوتی تھی، لیکن اب دن میں بھی سردی کا احساس ہونے لگا ہے۔ نومبر کے دس دن گزرنے کو ہیں، ایسے میں سردی کا بڑھنا فطری بات ہے۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اب گرم کپڑے نکالنے میں لاپرواہی نہ کریں، ورنہ بیمار ہونے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔ اسی دوران بارش نے سرد موسم کے ساتھ لوگوں کی پریشانی مزید بڑھا دی ہے۔ کچھ ریاستوں میں بارش نے اپنے شدید تیور دکھائے ہیں، جس کے باعث سردی میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے ملک کی تین ریاستوں میں بھاری بارش کی وارننگ جاری کی ہے، جس کا اثر آس پاس کے علاقوں پر بھی دیکھنے کو ملے گا۔
تین ریاستوں میں آج ہوگی بھاری بارش
جنوبی ہندوستان کی تین ریاستوں — کیرالہ، تمل ان ناڈو اور پڈوچیری — میں 8 نومبر کے لیے تیز ہوا اور بارش کی وارننگ محکمہ موسمیات نے جاری کی ہے۔ بارش کے بعد سردی میں اضافہ یقینی ہے، جس کے باعث ان ریاستوں کا درجہ حرارت 4 سے 5 ڈگری تک گر سکتا ہے۔ اس سے سردی اور کپکپی میں اضافہ ہوگا۔ محکمہ نے شہریوں کو خاص طور پر صبح اور شام کے وقت احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔ اسی کے ساتھ سمندری کناروں پر رہنے والے ماہی گیروں کو بھی سمندر میں نہ جانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
دہلی کا موسم کیسا رہے گا؟
دہلی کے لوگ ان دنوں دوہری مار جھیل رہے ہیں ۔ایک طرف گرتا ہوا درجہ حرارت اور دوسری طرف زہریلی ہوا۔ اگر درجہ حرارت کی بات کریں تو سردی اب دہلی-این سی آر میں تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ جمعہ کا پورا دن خاصا سرد رہا۔ 8 نومبر کو بھی درجہ حرارت میں مزید کمی ہے۔ صبح اور شام کے وقت ٹھنڈی ہوا اور کپکپی میں اضافہ ہوگا۔ لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ گرم کپڑے پہن کر ہی باہر نکلیں، خاص طور پر موٹر سائیکل یا اسکوٹی پر بغیر گرم لباس کے ہرگز نہ جائیں، ورنہ نزلہ، زکام یا بخار ہو سکتا ہے۔
دہلی-این سی آر میں فضائی آلودگی 
اگر فضائی آلودگی کی بات کریں تو دہلی-این سی آر کے لوگ دیوالی سے پہلے ہی آلودگی کی مار جھیل رہے ہیں، اور دیوالی کے بعد ہوا مزید زہریلی ہو گئی ہے۔ سردی بڑھنے کے ساتھ آلودگی بھی مزید خطرناک ہو رہی ہے۔ 8 نومبر کی صبح 6 بجے آنند وہار میں ایئر کوالٹی انڈیکس 355 ریکارڈ کیا گیا جو کہ انتہائی خراب درجہ ہے۔ اسی طرح ویویک وہار میں  اے کیو آئی 386 اور دوارکا سیکٹر-8 میں 323 درج کیا گیا  تینوں ہی مقامات پر فضا انتہائی آلودہ قرار دی گئی ہے۔
اتر پردیش کا موسم
اتر پردیش میں بھی موسم کا مزاج بدل چکا ہے۔ سردی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
اگرچہ بارش کا کوئی امکان نہیں، لیکن گرتے ہوئے درجہ حرارت کی وجہ سے صبح اور شام کی خنکی کے ساتھ دھند اور کہر بھی لوگوں کے لیے پریشانی کا باعث بن سکتے ہیں۔
دیہی علاقوں میں سردی کی شدت زیادہ محسوس کی جا رہی ہے۔
اتراکھنڈ کا موسم
اتراکھنڈ میں سردی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ 8 نومبر سے درجہ حرارت میں اچانک گراوٹ کا الارٹ جاری کیا گیا ہے۔ اس دوران دہرادون میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم از کم 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جو وہاں کے مکینوں کے لیے مزید مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔