بدھ کو ہوگا چاند گرہن

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 24-05-2021
بدھ کو ہوگا چاند گرہن
بدھ کو ہوگا چاند گرہن

 

 

 نئی دہلی

آئندہ 26 مئی 2021 کو مکمل چاند گرہن ہوگا۔ ہندوستان میں چاند گرہن ہونے کے فورا بعد چاند گرہن کا جزوی مرحلہ ہندوستان کے شمال مشرقی حصوں (سکم کو چھوڑ کر) ، مغربی بنگال کے کچھ حصوں ، اوڈیشہ کے کچھ ساحلی حصوں اور انڈمان اور نکوبار جزیروں میں ایک مختصر عرصے کے لئے دکھائی دیگا ۔

چاند گرہن جنوبی امریکہ ، شمالی امریکہ ، ایشیا ، آسٹریلیا ، انٹارکٹیکا ، بحر الکاہل اور بحر ہند میں نظر آئے گا۔

چاند گرہن کے جزوی مرحلے کا آغاز 15.15 بجے ہوگا۔

اگلا چاند گرہن 19 نومبر 2021 کو ہندوستان میں نظر آئے گا۔ یہ جزوی چاند گرہن ہوگا جس کا جزوی مرحلہ اروناچل پردیش اور آسام کے دور دراز کے شمال مشرقی حصوں سے چاند طلوع ہونے کے فورا بعد ایک مختصر مدت کے لئے نظر آئے گا۔ چاند گرہن پورے چاند پر ہوتا ہے جب زمین سورج اور چاند کے درمیان آجاتی ہے اور یہ تینوں سیدھے لکیر میں واقع ہوتی ہیں۔ پورے چاند گرہن اس وقت ہوتا ہے جب پورا چاند زمین کے سائے پر چھا جاتا ہے اور جزوی قمری چاند گرہن اس وقت ہوتا ہے جب چاند کا صرف ایک حصہ زمین کے سائے پر چھا جاتا ہے۔