ملک میں ایندھن یا گیس کی کوئی کمی نہیں ہے: راجناتھ سنگھ

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 02-04-2026
ملک میں ایندھن یا گیس کی کوئی کمی نہیں ہے: راجناتھ سنگھ
ملک میں ایندھن یا گیس کی کوئی کمی نہیں ہے: راجناتھ سنگھ

 



ترواننت پورم
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے جمعرات کو کہا کہ "ملک میں ایندھن یا گیس کی کوئی کمی نہیں ہے" اور ہندوستان مغربی ایشیا میں جاری تنازع کے نتیجے میں پیدا ہونے والے کسی بھی توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ انتخابی ریاست کیرالہ میں ایک فوجی اعزاز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستانی بحریہ کے  آبنائے ہرمزسے گزرنے والے ملک کے آئل ٹینکروں کی حفاظت کر رہے ہیں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی خلیجی خطے میں ہندوستانی مفادات کے تحفظ کے لیے اپنی سفارتی صلاحیتوں کا استعمال کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم مغربی ایشیا کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور کسی بھی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔
سنگھ نے اپنے خطاب کے دوران عوام سے اپیل کی کہ وہ اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو منتخب کریں اور کہا کہ یہی جماعت ریاست میں تبدیلی لانے کے لیے موزوں ہے اور یہ "مودی کی گارنٹی" کے ساتھ آتی ہے۔
وزیر دفاع نے کہا ان (مودی) کی قیادت 24 قیراط سونے کی طرح ہے — یہ آزمودہ اور قابلِ اعتماد ہے۔
کیرالہ اسمبلی کی 140 نشستوں کے لیے انتخابات 9 اپریل کو ہوں گے۔