یوپی میں مجرموں کی کوئی جگہ نہیں: یوگی

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 13-07-2026
یوپی میں مجرموں کی کوئی جگہ نہیں: یوگی
یوپی میں مجرموں کی کوئی جگہ نہیں: یوگی

 



لکھنؤ: اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے پیر کے روز یہاں منعقدہ جنتا درشن پروگرام میں عوام کی شکایات سنیں اور متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ ان کا جلد از جلد ازالہ یقینی بنایا جائے۔ سرکاری بیان کے مطابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ غیر قانونی قبضوں سے متعلق شکایت موصول ہوتے ہی فوری تحقیقات کی جائیں اور قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

دھمکی آمیز واقعات کے سلسلے میں یوگی آدتیہ ناتھ نے پولیس کو ہدایت دی کہ ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، کیونکہ "اتر پردیش میں مجرموں کی کوئی جگہ نہیں ہے۔" انہوں نے یہ بھی حکم دیا کہ ایسے مقدمات کی تفتیش تیز کی جائے تاکہ متاثرین کو بروقت انصاف ملے اور قصورواروں کو سزا دی جا سکے۔

غازی آباد، میرٹھ اور نوئیڈا میں سرگرم ایک بلڈر کے خلاف موصول ہونے والی شکایت پر، جس میں الزام تھا کہ اس نے ایک ہی فلیٹ کی فروخت کے دستاویزات متعدد افراد کے نام پر رجسٹر کر دیے، وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی کہ اگر تحقیقات میں الزام درست ثابت ہو جائے تو ملزم کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور متاثرین کو انصاف فراہم کیا جائے۔