یوپی میں نہ کرفیو یا ہے نہ دنگا، سب چنگا ہے: یوگی

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 13-02-2026
یوپی میں نہ کرفیو یا  ہے  نہ دنگا، سب چنگا ہے: یوگی
یوپی میں نہ کرفیو یا ہے نہ دنگا، سب چنگا ہے: یوگی

 



لکھنؤ
اتر پردیش اسمبلی میں گورنر کے خطبے پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے سماج وادی پارٹی (سپا) پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے لوگ اتر پردیش کو شک کی نظر سے دیکھتے تھے۔ سماج وادی پارٹی کی وجہ سے ریاست کی شبیہ خراب ہوئی۔ چہرے پر گرد تھی اور یہ لوگ آئینہ صاف کرتے رہے۔ اب بغیر کسی امتیاز کے ہر طبقے کو سرکاری منصوبوں کا فائدہ مل رہا ہے۔ اب اتر پردیش بیمار ریاست نہیں بلکہ تیز رفتار ترقی کرنے والی ریاست ہے۔ حکومت زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر کام کر رہی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ایودھیا اور پریاگ راج میں کروڑوں لوگ آ رہے ہیں۔ اب اتر پردیش فساد کا نہیں بلکہ تہواروں کا صوبہ بن چکا ہے۔ اب اتر پردیش غنڈہ ٹیکس اور زبردستی وصولی سے آزاد ہے۔ اب نہ کرفیو ہے اور نہ ہی فسادات، ہر طرف امن ہے۔ ہندوستان آج دنیا کو راستہ دکھا رہا ہے۔ سناتن دھرم میں ماں کو سب سے اوپر کا مقام حاصل ہے، لیکن اپوزیشن نے ماتر شکتی کی توہین کی ہے۔ اپوزیشن کا رویہ ماتر شکتی کے خلاف رہا ہے۔
ان کے رویے کی جھلک خطبے کے دوران نظر آئی
وزیر اعلیٰ یوگی نے کہا کہ ان کے رویے کی وجہ سے بیٹیاں خوف زدہ رہتی تھیں اور تاجر اپنا کاروبار سمیٹنے پر مجبور ہو جاتے تھے۔ اسی رویے کی جھلک گورنر کے خطبے کے دوران بھی دیکھنے کو ملی۔ سماج وادی پارٹی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے طرزِ عمل کے باعث پورا ایوانِ اسمبلی دکھی محسوس کر رہا ہے۔ گزشتہ نو برسوں میں بہت کم ایسے مواقع آئے جب اسمبلی کی کارروائی متاثر ہوئی ہو۔
اتر پردیش ٹرپل ٹی کی علامت
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اتر پردیش اب بیمار ریاست نہیں بلکہ ٹرپل ٹی  ٹیکنالوجی، ٹرسٹ اور ٹرانسفارمیشن  کی علامت بن چکا ہے۔ اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے ہماری نیت صاف اور ارادہ مضبوط تھا۔ اجتماعی کوششوں سے ہم نے اچھی حکمرانی کا مقصد حاصل کیا۔ ہم نے یہ اعتماد پیدا کیا کہ اتر پردیش یہ سب کر سکتا ہے، اور اسی کا نتیجہ ہے کہ آج اتر پردیش بیمار ریاستوں کی فہرست سے باہر ہے۔
سپا کے دور میں مجرم متوازی حکومت چلاتے تھے
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ 2017 سے پہلے ریاست میں مجرم متوازی حکومت چلاتے تھے۔ مافیا بے خوف گھومتے تھے اور بیٹیاں محفوظ نہیں تھیں۔ آج ریاست میں فسادات نہیں بلکہ مندر معیشت ترقی کر رہی ہے۔ 2017 سے پہلے کے کمبھ میلے میں 12 کروڑ لوگ آئے تھے، جبکہ اس بار ماگھ میلے میں 21 کروڑ افراد نے اشنان کیا۔ یہ سب اس لیے ممکن ہوا کیونکہ لوگوں میں قانون و انتظام پر اعتماد پیدا ہوا ہے۔