جموں وکشمیر کے سولہ اضلاع سے ہفتے کے اخیرکا کرفیواٹھایاگیا

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 11-07-2021
جموں وکشمیر کے سولہ اضلاع سے ہفتے کے اخیرکا کرفیواٹھایاگیا
جموں وکشمیر کے سولہ اضلاع سے ہفتے کے اخیرکا کرفیواٹھایاگیا

 

 

سری نگر

حکومت نے 16 اضلاع میں ہفتے کے آخروالے کرفیوکو اٹھا لیاہے مگرفی الحال فیصلہ لیا گیا ہے کہ 31 جولائی تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

ریسٹورنٹ ، بارمیں پچاس فیصد سیٹوں پر ہی لوگوں کو داخلہ ملے گا۔ یہ اعلان حکومت نے اتوار کے روز کیا ہے کہ اب 16 اضلاع میں کسی بھی ہفتے کے آخر میں لاک ڈاؤن نہیں ہوگا۔

تاہم ، ان اضلاع میں روزانہ رات کا کرفیو شام 8 بجے سے صبح 7 بجے تک جاری رہے گا۔

تازہ احکام پیر سے نافذ العمل ہوں گے۔ ایک سرکاری حکم کے مطابق ، 16 اضلاع ہیں- جموں ، کٹھوعہ ، سمبا ، پونچھ ، رائےوری ، کشتواڑ ، رامبان ، اودھم پور ، اننت ناگ ، بانڈی پورہ ، بارہمولہ ، بڈگام ، گاندربل ، پلوامہ ، کولگام اور شوپیان۔