امریکہ نے ہندوستان کو دو ایم ایچ 60 آر ہیل کاپٹر سونپے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 17-07-2021
 ایم ایچ 60 آر ہیل کاپٹر
ایم ایچ 60 آر ہیل کاپٹر

 

 

واشنگٹن: ہند۔ امریکہ دفاعی شراکت داری کو اور زیادہ مضبوط کرتے ہوئے امریکی بحریہ نےدو ایم ایچ 60 آر ہیلی کاپٹر ہندوستانی بحریہ کو سونپ دیئے ہیں۔ سین ڈیاگو کے بحریہ کے ہوائی اڈے نارتھ آئیس لینڈ یا این اے ایس نارتھ آیس لینڈ میں ہوئی تقریب میں امریکی بحریہ نے ہندوستانی بحریہ کو باضابط طور پر ملٹی رول ہیلی کاپٹر (ایم آر ایچ) سونپے۔