ششی تھرور کی گرفتاری پر سپریم کورٹ نے روک لگائ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 09-02-2021
ششی تھرور
ششی تھرور

 

سپریم کورٹ نے اپنے ایک اہم فیصلے میں ششی تھرور اور چھ صحافیوں کی گرفتاری پر روک لگا دی ہے- سپریم کورٹ نے اس معاملے میں اتر پردیش، مدھیہ پردیش، ہریانہ، دہلی اور مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا ہے- معاملے کی اگلی سماعت دو ہفتے بعد ہوگی- اس معاملے میں کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور، صحافی راج دیپ سردیسائی، مرینال پانڈے، ظفر آغا، اور دیگر صحافیوں کے خلاف ایف ای آر درج کی گیئ ہے اور ان پر ملک سے غداری کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے