کورونا کی دوسری لہر کو روکنا ہوگا ۔مودی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 17-03-2021
وٰزیر اعظم  مودی
وٰزیر اعظم مودی

 

 
وزیر اعظم نریندر مودی نے وزرا اعلی کے ساتھ ایک اہم میٹنگ میں کورونا کی دوسری لہر کے خطرے پر تشویش ظاہر کی انہوں نے کہا کہ اگر ابھی روکا نہیں گیا تو ملک کے سامنے دوسری لہر کا خطرہ پیدا ہوجائے گا۔ 
مودی نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہمیں تمام تر احتیاط کے ساتھ اس کا مقابلہ کرنا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ کورونا کے خلاف پہلی جنگ میں ہم نے کامیابی حاصل کی لیکن اس سے جو اعتماد پیدا ہوا ہے اس کو ضرورت سے زیادہ اعتماد نہ بنایاجائے۔
انہوں نے متنبہ کیا ، "ہم نے اپنی کورونا لڑائی میں جو خود اعتمادی حاصل کی ہے اسے حد سے زیادہ اعتماد میں تبدیل نہیں ہونا چاہئے۔ ہماری کامیابی لاپرواہی کی وجہ نہیں ہونی چاہئے۔
بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی ، ریاستی انتخابات کی مہم میں مصروف ہونے کے سبب میٹنگ میں شامل نہیں ہوسکیں ۔ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ بھی غیر حاضر ۔تھے - جو آسام میں بی جے پی کے لئے انتخابی مہم چلا رہے ہیں  ۔

کورونا کے خلاف مہم میں اب تک کی حصولیابیوں کو برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب لاپرواہی کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کورونا کی لڑائی میں ہم آج جہاں تک پہنچے ہیں ،اس سے آنے والا اعتماد، لاپروائی میں نہیں بدلنا چاہیے۔ ہمیں عوام کو پینک موڈ میں بھی نہیں لانا ہے اور پریشانی سے خلاصی بھی دلانی ہے۔ ٹیسٹ، ٹریک اور ٹریٹ کے سلسلے میں بھی ہمیں اتنا ہی سنجیدہ ہونے کی ضرورت ہے جیسا کہ ہم گزشتہ ایک برس سے کرتے آ رہے ہیں۔

کنٹمنٹ زون میں کورونا وائرس پر قدغن لگانے کےلئےکورونا ٹیسٹ کو لازمی اور اس کی تعداد بڑھانے پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا ہر کورونا متاثر شخص کے رابطوں کو کم سے کم وقت میں ٹریک کرنا اور آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ ریٹ 70 سے زیادہ رکھنا اہم ہے۔ ہمیں چھوٹے شہروں میں ٹیسٹنگ کو بڑھانا ہو گا۔ ہمیں چھوٹے شہروں میں ریفرل سسٹم اور ایمبولینس نیٹ ورک پر خصوصی توجہ دینا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ٹیکہ کاری کی رفتار مسلسل بڑھ رہی ہے۔ ایک دن میں 30 لاکھ افراد کی ٹیکہ کاری کرنے کے اعداد و شمار کو عبور کیا جا چکا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ’ہمیں ویکسین ڈوز کے برباد ہونے کے مسئلے کو بہت سنجیدگی سے لینا ہے۔