وزیراعظم اور میرے پاس بیوی والامسئلہ نہیں ہے: راہل گاندھی

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 17-04-2026
وزیراعظم اور میرے  پاس بیوی والامسئلہ نہیں ہے: راہل گاندھی
وزیراعظم اور میرے پاس بیوی والامسئلہ نہیں ہے: راہل گاندھی

 



نئی دہلی
لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی نے جمعہ کے روز مردوں کی زندگی میں خواتین کے اہم کردار کا ذکر کرتے ہوئے ہلکے پھلکے انداز میں کہا کہ ان کے اور وزیر اعظم نریندر مودی کی زندگی میں ’’بیوی والا معاملہ‘‘ ہی نہیں ہے۔
کانگریس کے سابق صدر نے لوک سبھا میں خواتین ریزرویشن ایکٹ سے متعلق ‘آئین (131واں) ترمیمی بل 2026’، ‘حد بندی بل 2026’ اور ‘مرکزی زیرِ انتظام علاقوں کے قوانین (ترمیمی) بل 2026’ پر بحث کے دوران یہ تبصرہ کیا۔ راہل گاندھی نے اپنی تقریر کے آغاز میں کہا کہ خواتین ایک مرکزی طاقت ہوتی ہیں، جو ہماری قومی سوچ اور قومی نقطۂ نظر میں ایک محرک قوت کا کردار ادا کرتی ہیں۔ ہم سب اپنی زندگی میں خواتین، ماؤں، بہنوں اور بیویوں سے بہت متاثر ہوئے ہیں اور ان سے بہت کچھ سیکھا ہے۔
اسی دوران انہوں نے پارلیمانی امور کے وزیر کیرن ریجیجو کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ریجیجو جی نے کہا ہے، لیکن نہ میرے پاس اور نہ ہی وزیر اعظم کے پاس بیوی والا معاملہ ہے، اس لیے ہمیں اس زاویے سے ردِعمل نہیں ملتا، تاہم ہماری مائیں اور بہنیں ضرور ہیں۔
دراصل، قائدِ حزبِ اختلاف کی تقریر سے قبل پارلیمانی امور کے وزیر نے ایک مختلف تناظر میں مزاحیہ انداز میں کہا تھا کہ قانون کے وزیر ارجن رام میگھوال نے کل ایوان میں اپنی بیوی کے نام ایک نظم پڑھی، جس کے بعد انہیں گھر میں کافی ڈانٹ پڑی۔
راہل گاندھی نے اپنی بہن اور کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کی جمعرات کی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کی بہن نے وزیر داخلہ امت شاہ کو مسکرانے پر مجبور کر دیا، جبکہ وہ خود 20 سال میں ایسا نہیں کر سکے۔