صدر اور پی ایم نے دی وجے دشمی کی مبارکباد

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 15-10-2021
صدر اور پی ایم نے دی وجے دشمی کی مبارکباد
صدر اور پی ایم نے دی وجے دشمی کی مبارکباد

 

 

نئی دہلی:صدر رام ناتھ کووند نے عوام کو وجے دشمی کی مبارکباد دی ہے۔ مسٹر کووند نے جمعہ کو ٹویٹ کیا،’ وجے دشمی کے مبارک موقع پر تمام اہل وطن کو دلی مبارکباد۔ دسہرہ، برائی پر اچھی کی جیت کی علامت ہے۔ یہ تیوہار ہمیں اخلاقی،بھلائی اور حسن سلوک کی راہ پر چلنے کی ترغیب دیتا ہے۔ میری نیک خواہشات ہیں کہ یہ تیوہار ملک کے باشندوں کی زندگی میں ترقی اور خوشحالی لائے‘۔

وزیراعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے وجے دشمی پر ملک کے باشندوں کو دلی مبارکباد دی ہے۔

 وزیراعظم مودی نے ٹویٹر پر اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ،’وجے دشمی کے مقدس موقع پر آپ سب کو لامحدود مبارکباد

‘ وزیرداخلہ شاہ نے ٹویٹ کیا،’تمام اہل وطن کو وجے دشمی کی دلی مبارکباد۔

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے لکھا،’وجے دشمی کے پاکیزہ موقع پر آپ سبھی کو دلی مبارکباد