درگاہ خواجہ اجمیری کی دعائیں ہندوستانی فوجیوں کے ساتھ ہیں ۔ نصیر الدین چشتی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 20-12-2022
درگاہ خواجہ اجمیری کی دعائیں ہندوستانی  فوجیوں کے ساتھ ہیں ۔ نصیر الدین چشتی
درگاہ خواجہ اجمیری کی دعائیں ہندوستانی فوجیوں کے ساتھ ہیں ۔ نصیر الدین چشتی

 

 

منصور الدین فریدی : آواز دی وائس

 درگاہ  خواجہ حضرت معین الدین چشتی  کاملک کے فوجی جوانوں کو پیغام ہے کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ خواجہ غریب نواز کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں اور ہر ہندوستانی آپ کے ساتھ ہے۔ آپ ملک کی سرحد کے نگہبان ہیں،جس کے سبب عوام محفوظ ہیں۔ ہر ہندوستانی آپ پر فخر کرتا ہے ۔ چین کی سرحد پر ہندوستانی افواج کی سب سے بڑی تعیناتی کی خبر کے بعد یہ پیغام  آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کاونسل کے سربراہ نصیر الدین چشتی  نے دیا ہے

آواز دی وائس سے بات کرتے ہوئے  نصیر الدین چشتی نے کہا کہ میری تو حکومت سے درخواست ہے کہ ملک کے مختلف دھرم گرووں  کو سرحد پر بھیجے جو سخت سے سخت حالات اور موسم میں سرحد کی نگرانی اور حفاظت کررہے ہیں ۔ ان کی حوصلہ افزائی کےساتھ مذہبی رہنما ان حالات کا اندازہ لگا سکتے ہیں جن میں فوج جوان سرحد کی نگہبانی کررہے ہیں ۔

 انہوں نے مزید کہا کہ  سرحد پرتعینات فوجی ہماری شان ہیں اور ہمارا فخر ہیں۔ ہر ہندوستانی اپنے جوانوں پر فخر کرتا ہے ۔ جو راتوں کو اپنی نیند قربان کرکے برف کی چادر میں سرحد کی رکھوالی کرتے ہیں ۔

 نصیر الدین چشتی نے کہا کہ ہم فوج کو بتانا چاہتے ہیں کہ عوام کندھے سے کندھا ملا کر  کھڑے ہیں ۔ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ہندوستان کی فوج دنیا کی مضبوط ترین فوجوں میں سے ایک ہے جس پر ہمیں مکمل بھروسہ ہے۔

 انہوں نےچین کے ارادوں اور نیت پر سخت تنقید کی اور کہا کہ اب چین کو اس بات کا احسا س ہوچکا ہے کہ ۱۹۶۲ ماضی کا حصہ ہے ۔ اب چین نے جب اور جہاں شرارت کی اس کو اسی زبان میں منھ توڑ جواب دیا گیا ۔ اس کے باوجود چین کی کوشش یہ رہی ہے کہ سرحد کو گرم رکھو ۔جس کا ایک سبب کہیں نہ کہیں چین کا اندورنی انتشار ہے۔ عوام سڑکوں پر ہیں ،معاشی طور پر مسائل سے گھرا ہے چین ۔ جس کا مقصد دنیا کی توجہ اندرونی خلفشار سے ہٹانا ہے۔