یوپی: چائے والے کی بہن کی شادی،پولس نے دیابائک

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
یوپی: چائے والے کی بہن کی شادی،پولس نے دیابائک
یوپی: چائے والے کی بہن کی شادی،پولس نے دیابائک

 

 

غازی آباد: جب پولیس اہلکاروں کے نام آتے ہیں تو ان کی کئی طرح کی تصویریں سامنے آتی ہیں۔ لیکن پولیس کی ایسی تصویر دیکھنے کو ملی کہ آپ سبھی پولیس کے اس روپ کی تعریف کرتے نظر آئیں گے۔ معاملہ غازی پور کے بھڈکورا تھانے کا ہے۔

تھانے کے سامنے شرون پرجاپتی کی چائے کی دکان ہے۔ تھانے کے پولیس والے جب کہیں سے بھی تھکے ہارے آتے ہیں یا صبح سویرے تیار ہوجاتے ہیں تو شراون چائے پلا کر تازہ دم کردیتا ہے۔ دراصل معاملہ دو دن پہلے کا ہے جب شراون ان تمام لوگوں کو بہت دکھی دل کے ساتھ چائے پلا رہا تھا۔ تب ایس ایچ او شیو پرتاپ ورما نے شراون سے اس کی اداسی کی وجہ پوچھی۔

پھر بتایا کہ دو دن بعد بہن کا تلک ہے۔ ہم نے تلک پر اپنی بہن کو موٹرسائیکل دینے کا سوچا تھا۔ جس کے لیے میں نے بینک سے قرض لے کر موٹر سائیکل خریدنے کا سوچا تھا۔ لیکن اب بینک کی طرف سے قرض نہیں دیا جا رہا ہے۔ جس کی اطلاع پر تھانہ صدر نے فوری طور پر اپنے پولیس اہلکاروں کو بینک بھیج دیا۔

پولیس والے جب بینک گئے تو پتہ چلا کہ شراون کے پاس قرض کے بدلے میں، اپنی کوئی جائیداد نہیں ہے۔ جس کی وجہ سے بینک قرض دینے سے قاصر ہے۔ ایسے میں ایس ایچ او نے پھر اپنے دوسرے ساتھیوں سے بات کی اور بات کرنے کے بعد شراون کو یقین دلایا کہ تلک سے پہلے تمہیں موٹرسائیکل مل جائے گی۔

اس کے بعد پورے تھانے کے پولیس والوں نے رقم ملا کر ایک نئی موٹرسائیکل خریدی اور تلک کے دن اسے شراون کو دے دی۔ جس کے بعد شراون کے چہرے پر اداسی کی بجائے خوشی تھی کیونکہ اس نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ایک چائے فروش کو پولیس کی طرف سے اتنا بڑا تحفہ ملے گا۔ یہ پولیس کا ایک مثبت روپ سامنے آیا ہے جس کی لوگ تعریف کر رہے ہیں۔