عالمی امن کے لیے مغربی ایشیا میں تنازعات کا خاتمہ ضروری ہے: فاروق عبداللہ

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 27-03-2026
عالمی امن کے لیے مغربی ایشیا میں تنازعات کا خاتمہ ضروری ہے: فاروق عبداللہ
عالمی امن کے لیے مغربی ایشیا میں تنازعات کا خاتمہ ضروری ہے: فاروق عبداللہ

 



سری نگر
نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے جمعہ کو کہا کہ مغربی ایشیا میں جاری تنازع کو ختم کیا جانا چاہیے تاکہ لوگ امن کے ماحول میں زندگی گزار سکیں۔انہوں نے یہاں حضرت بل درگاہ میں جمعہ کی نماز ادا کرنے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک جنگ جیسی صورتحال میں ہیں۔ ہم سب دعا کرتے ہیں کہ اللہ اس جنگ کو ختم کرے اور امن قائم ہو تاکہ ہم سب سکون سے رہ سکیں۔
فاروق عبداللہ نے کہا کہ اس جنگ کو روکنا "بڑی طاقتوں" کا معاملہ ہے اور عوام صرف یہی دعا کر سکتی ہے کہ خدا کسی نہ کسی طرح اس تنازع کو ختم کر دے۔
جب جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے اس بیان کے بارے میں سوال کیا گیا، جس میں انہوں نے اسمبلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے انسانیت کے مفاد میں جنگ ختم کرانے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنے کی اپیل کی تھی، تو فاروق عبداللہ نے کہا کہ انہوں نے بالکل درست بات کہی ہے۔