کورونا متاثرین کی تعداد تین کروڑ 43 لاکھ سےزیادہ،ٹیکہ کاری کتنی؟جانیں

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 10-11-2021
کورونا متاثرین کی تعداد تین کروڑ 43 لاکھ سےزیادہ،ٹیکہ کاری کتنی؟جانیں
کورونا متاثرین کی تعداد تین کروڑ 43 لاکھ سےزیادہ،ٹیکہ کاری کتنی؟جانیں

 

 

نئی دہلی:ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز گزشتہ روز کے مقابلے میں اضافہ درج کیا گیا ہے اور اس دوران 11 ہزار سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں، حالانکہ صحت یاب ہونے والے کی تعداد نسبتاً زیادہ ہے۔ جس سے ایکٹیو کیسزمیں کمی آئی ہے۔

بدھ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 11466 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 43 لاکھ 88 ہزار 579 ہو گئی ہے۔

اس دوران 11961 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، اور اس کے ساتھ ہی اس مہلک وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد تین کروڑ 37 لاکھ 87 ہزار 47 ہوگئی ہے۔ ملک میں ایکٹیو کیسز 955 سے گھٹ کر 139683 رہ گئ ہے۔ اسی عرصے میں 460 مریضوں کی موت کے بعد اموات کی تعداد چار لاکھ 61 ہزار 849 ہو گئی ہے۔

ملک میں فعال کیسز کی شرح 0.42 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.25 فیصد اور اموات کی شرح 1.34 فیصد پر برقرار ہے۔ اس دوران ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران 52.69 لاکھ سے زیادہ افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ، جس سے کووڈ ٹیکے لگانے والوں کی مجموعی تعداد 109.63 کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے۔

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بدھ کو یہاں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 52 لاکھ 69 ہزار 137 افراد کووڈ ویکسین لگائی گئی۔ آج صبح 7 بجے تک 109 کروڑ 63 لاکھ 59 ہزار 208 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔

وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11961 کووڈ مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ ملک میں اب تک تین کروڑ 37 لاکھ 87 ہزار 47 افراد ہلاکت خیز وبا سے شفایاب ہو چکے ہیں اور یہ شرح 98.25 فیصد ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ کے 11466 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس وقت ملک میں ایک لاکھ 39 ہزار 683 کووڈ مریض زیر علاج ہیں، اور اس کی شرح 0.41 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں مجموعی طور پر 12 لاکھ 78 ہزار 728 ٹسٹ کیے گئے۔ اب تک 61 کروڑ 85 لاکھ دو ہزار 659 کووڈ ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔