عید کا چاند آیا نظر،ہفتے کو ہوگی عید

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 21-04-2023
عید کا چاند آیا نظر،ہفتے کو ہوگی عید
عید کا چاند آیا نظر،ہفتے کو ہوگی عید

 

 آواز دی وائس /نئی دہلی

الوداع جمعہ کی شام عید کا چاند ایا نظر، اب ہندوستان میں ہو گی ہفتے کو عید الفطر- دلی کے مختلف علاقوں میں چاند رات کی رونق کے ساتھ خریدوفروخت میں آیا زبردست اچھال 

آج الوداع جمعہ کی شام انتیسویں رمضان کو عید کا چاند نظر آ گیا جس کے ساتھ ہی مسلم اکثریتی علاقوں میں زبردست جوش وخروش نظر آیا،کیونکہ اب ہفتے کو عید ہوگی

سید احمد بخاری شاہی امام وصدر مرکزی رویت ہلال کمیٹی جامع مسجد دہلی  نے ایک بیان میں کہاکہ  آج 21 اپریل 2023 جمعہ کے روز ماہ شوال المکرم کا چاند نظر آ گیا۔ لہذا مرکزی رویت ہلال کمیٹی جامع مسجد دہلی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یکم شوال المکرم ( عید الفطر ) 22 اپریل 2023ء ہفتہ کے روز ہے۔

امارت شرعیہ بہار، اڑیسہ جھارکھنڈ، مرکز ی چاند کمیٹی لکھنؤ، اڑیسہ، اندھرا پردیش کی رویت ہلال کمیٹیوں نے چانددیکھنے کی تصدیق کی۔
امارت شرعیہ بہار،اڑیسہ جھارکھنڈ کے مفتی محمد انظار عالم قاسمی قاضی شریعت مرکزی دارلقضا امارت شرعیہ بہار، اڑیسہ، جھارکھنڈ نے اعلان کیا کہ جمعہ کو مرکزی دفترامارت شرعیہ اور اس کی تمام شاخوں میں چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیاپھلواڑی شریف اور ملک کے دیگر حصوں میں عام طور پر چاند دیکھا گیا۔تمام مسلمان 24اپریل کو عیدالفطر کی نماز ادا کریں۔
مرکزی چاند کمیٹی فرنگی محلی کے صدر، قاضی شہر مولانا خالد رشید فرنگی محلی امام عیدگاہ لکھنو نے اعلان کیا ہے کہ آج جمعہ کو چاند نظر ہوگیا ہے اس لئے عیدالفطر کی نماز 22 اپریل کو ادا کی جائے گی۔
اس کے علاوہ مرکزی ہلاک کمیٹی اڑیسہ نے رویت ہونے کا اعلان کیا ہے۔اس کے علاوہ دیگر رویت ہلال کمیٹیوں نے بھی رویت ہونے کی تصدیق کی ہے۔
ممبئی سمیت مہاراشٹر کے مختلف علاقوں اور شہروں سے شوال المکرم کاچاند نظر آنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے ،عام رویت کا اعلان جامع مسجد مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور آل انڈیا سنی جمعیتہ علمائے چاند کمیٹی نے الگ الگ اعلانات میں کیا ہے۔ آج 29 ،رمضان المبارک تھی اور عام رویت ہوئی۔اس لیے اعلامیہ کے مطابق ہفتہ کو یکم شوال المکرم ہوگی جبکہ عیدالفطر منائی جائے گی ،اطلاع کے مطابق ملک بھر بلکہ برصغیر ہندوپاک اور بنگلہ دیش میں بھی کل عید منائی جائے گی۔اس بار کیرالا اور کشمیر میں بھی عیدالفطر ایک ساتھ منائی جاتی ہے