کورونامتاثرین اورویکیسن لینے والوں کے تازہ اعدادوشمار

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 02-12-2021
کورونامتاثرین اورویکیسن لینے والوں کے تازہ اعدادوشمار
کورونامتاثرین اورویکیسن لینے والوں کے تازہ اعدادوشمار

 

 

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کی وجہ سے تقریباً 500 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 469724 ہو گئی ہے اور ایکٹیو کیسز میں اضافہ سامنے آیا ہے۔

جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 9765 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر تین کروڑ 46 لاکھ 6 ہزار 541 ہو گئی ہے۔

بدھ کی رات تک 8548 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد تین کروڑ 40 لاکھ 37 ہزار 54 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں ایکٹو کیسز کی تعداد 740 کے اضافے کے ساتھ بڑھ کر کل 99763 ہو گئی ہے۔

اسی عرصے میں انفیکشن سے مزید 477 مریضوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد چار لاکھ 69 ہزار 724 ہو گئی ہے۔

ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح 0.29 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.35 فیصد اور اموات کی شرح 1.36 فیصد ہے۔ وزارت کے مطابق اسی مدت میں 80 لاکھ 35 ہزار 261 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔

اس کے ساتھ ہی اب تک 124 کروڑ 96 لاکھ 19 ہزار 515 کووڈ ویکسین دی جا چکی ہیں۔ کیرالہ اب بھی ملک میں فعال کیسوں کے معاملے میں سب سے آگے ہے۔ ریاست میں ایکٹو کیسز 464 بڑھ کر 44778 ہو گئے ہیں۔

ریاست میں 4538 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی کورونا سے پاک لوگوں کی تعداد بڑھ کر 5061906 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں 403 مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 40535 ہو گئی ہے۔

کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس وبا سے ہونے والی اموات کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ دریں اثنا کووڈ ویکسینیشن مہم میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 80.35 لاکھ سے زیادہ افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔

اس کے ساتھ ہی کل ویکسینیشن 124.96 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 80 لاکھ 35 ہزار 261 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ۔

اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 124 کروڑ 96 لاکھ 19 ہزار 515 افراد کو کووڈ ویکسین دی جاچکی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ19 کے 9765 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس وقت ملک میں 99 ہزار 763 کووڈ مریض زیر علاج ہیں۔

یہ متاثرہ کیسز کا 0.29 فیصد ہے۔ یومیہ کیسز کی شرح 0.98 فیصد ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8548 کووڈ مریض صحت یاب ہوئے ہیں جس سے یہ تعداد تین کروڑ 40 لاکھ 37 ہزار 59 ہوچکی ہے۔

شفایابی کی شرح 98.35 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں مجموعی طور پر 10 لاکھ 98 ہزار 611 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک کل 64 کروڑ 35 لاکھ 10 ہزار 926 کووڈ ٹسٹ کیےجاچکے ہیں۔ (ایجنسی ان پٹ)