دی کیرالہ اسٹوری 2'فلم سچائی دکھا رہی ہے: گری راج سنگھ

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 20-02-2026
دی کیرالہ اسٹوری 2'فلم سچائی دکھا رہی ہے: گری راج سنگھ
دی کیرالہ اسٹوری 2'فلم سچائی دکھا رہی ہے: گری راج سنگھ

 



بیگوسرائے
مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے جمعہ کے روز فلم دی کیرالہ اسٹوری 2 کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلم “سچ دکھا رہی ہے” اور فلم سازوں کو اسے قوم کے سامنے پیش کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سنگھ نے کہا كہ فلم سازوں اور پروڈیوسرز کو ملک کو سچ دکھانے کا حق ہے، اور اگر یہ نہ دکھایا جائے تو آج کی نوجوان نسل کنفیوژن کا شکار ہو جائے گی۔
جمعرات کو کیرالہ ہائی کورٹ نے سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن (سی بی ایف سی) اور فلم دی کیرالہ اسٹوری 2 کے سازوں کو نوٹس جاری کیا۔ یہ نوٹس ایک عرضی کے بعد جاری ہوا جس میں متعلقہ فلم کو دیے گئے سنسر سرٹیفکیٹ کی منسوخی کی درخواست کی گئی تھی۔ یہ عرضی کنور ضلع کے چِتّری پرمبا کے رہائشی سری دیو نمبوتھری نے دائر کی تھی۔ ان کا دعویٰ تھا کہ سیکوئل میں “بغرض و بدنیتی اور دقیانوسی انداز میں بغیر کسی بنیاد کے پوری ایک ریاست کو بدنام کیا گیا ہے۔
اس معاملے کی اگلی سماعت منگل، 24 فروری کو مقرر کی گئی ہے۔ فلم سازوں نے حال ہی میں دی کیرالہ اسٹوری 2 کا ٹریلر جاری کیا ہے، جس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ہندو خواتین کو محبت کے نام پر مسلم مردوں کے ذریعے پھنسا دیا جاتا ہے۔ کہانی میں متوازی زندگیاں دکھائی گئی ہیں جہاں رومان اور بغاوت کنٹرول اور خاموشی میں بدل جاتے ہیں، اور محبت آزادی کو تباہ کرنے والا ہتھیار بن جاتی ہے۔ اس فلم کی کہانی امرناتھ جھا اور وپل امرت لال شاہ نے لکھی ہے، جبکہ ہدایت کاری کامکھیا نارائن سنگھ نے کی ہے۔
دی کیرالہ اسٹوری 2 پہلے ہی ایک نئی تنازع کا سبب بن چکی ہے اور سیاسی حلقوں سے سخت ردِعمل سامنے آ رہا ہے۔ اس سے قبل کیرالہ کے وزیرِ اعلیٰ پنرائی وجین نے دی کیرالہ اسٹوری کے سیکوئل کی خبروں پر سخت مخالفت کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ سیکوئل ریاست میں “فرقہ وارانہ کشیدگی” کو ہوا دینے کی ایک اور کوشش ہوگا۔