طالبان کا ظہور دنیا کے لئے باعث تشوش۔ مفتی ضیائی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 18-08-2021
ہوشیار ۔ خبردار
ہوشیار ۔ خبردار

 

 

ممبئی : انٹر نیشنل صوفی کارواں کے سربراہ مفتی منظور ضیائی نے افغانستان میں طالبان کے ظہور پر تشویش ظاہر کی ہے۔ انہوں نے طالبان سے طاقت کا استعمال نہ کرنے کی درخواست کے ساتھ کہا ہے کہ حکومت ہند سے افغانستان میں ملک کے مفادات کے تحفظ اور ہم وطنوں کی واپسی کو ترجیح دے۔

مفتی ضیائی نے کہا ہے کہ یقینا طالبان ایک بار پھر اسلامی شرعیہ لاگو کرنے کی بات کررہے ہیں مگر اسلام کے نام پر یہ لوگ ایک بار پھر ملک کو پتھر کے دور میں دھکیل دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری افغان باشندوں کو تنہا نہ چھوڑے۔ مفتی ضیائی کے مطابق حکومت ہند کو الرٹ رہنا ہے کیونکہ چین اور پاکستان موجودہ حالات میں فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔

ہندوستان مخالف طاقتیں طالبان کو ہندوستان کے خلاف استعمال کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ طالبان نے دو دہائی قبل افغانستان پر حکومت کی تھی اور اس دور میں عوام کی بری حالت تھی۔

مفتی ضیائی نے کہا کہ افغانستان میں صوفی تعلیمات کا دور رہا ہے ،عالمی برادری کو چاہیے اس مسئلہ کو فورا حل کرے۔اہم بات یہ ہے کہ طالبان کے سوا افغانستان کی ہر حکومت کا ہندوستان کے ساتھ اچھا تال میل رہا ہے۔ ہم سب کو ایسے وقت میں اہل افغانستان کے ساتھ رہنا ہوگا۔