تعلیمی نظام مافیا کے چنگل میں پھنس گیا ہے: کیجریوال

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 30-05-2026
تعلیمی نظام مافیا کے چنگل میں پھنس گیا ہے: کیجریوال
تعلیمی نظام مافیا کے چنگل میں پھنس گیا ہے: کیجریوال

 



نئی دہلی
عام آدمی پارٹی (آپ) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے نیٹ امتحان کے پرچہ لیک معاملے پر مرکزی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کا تعلیمی نظام مکمل طور پر "مافیا کے چنگل" میں پھنس چکا ہے۔
ہندوستانی فضائیہ کی جانب سے نیٹ-یو جی امتحان کے سوالیہ پرچے امتحانی مراکز تک پہنچانے سے متعلق خبروں پر ردِعمل دیتے ہوئے کیجریوال نے کہا کہ مرکزی حکومت کی نیت پرچہ لیک معاملے کی جڑ تک پہنچنے کی نہیں، بلکہ وہ محض دکھاوے کی کارروائیاں کر رہی ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ نیٹ میں پرچہ لیک ہونے سے روکنے کے لیے فضائیہ کا استعمال کیا جائے گا۔ کیا اس سے پرچہ لیک ہونا بند ہو جائے گا؟ ہماری حکومت ایسی باتیں کیوں کر رہی ہے جیسے اسے معاملے کی سمجھ ہی نہ ہو؟ ان کی نیت ہی پرچہ لیک روکنے کی نہیں ہے۔ ملک کا تعلیمی نظام مکمل طور پر مافیا کے چنگل میں آ چکا ہے۔
سب کو مل کر کام کرنا ہوگا
دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ اگر اس مسئلے کو حل کرنا ہے تو سب کو مل کر کوشش کرنی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اس نظام کو درست کرنا ہے تو سب کو مل کر کچھ کرنا ہوگا۔ یہ مسئلہ کسی ایک شخص یا ایک ادارے کے اکیلے کوشش کرنے سے حل نہیں ہوگا۔