دہلی سرکار نے تاریخی ’ہندوستانی دواخانہ’ کوبنا دیا ’عام آدمی پولی کلینک

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 31-01-2022
دہلی سرکار نے  تاریخی ’ہندوستانی دواخانہ’ کوبنا دیا ’عام آدمی پولی کلینک
دہلی سرکار نے تاریخی ’ہندوستانی دواخانہ’ کوبنا دیا ’عام آدمی پولی کلینک

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

حکیم اجمل خان کے قائم کردہ تاریخی ’ہندوستانی دواخانہ‘ کا نام اب ’عام آدمی پولی کلینک ‘ کردیا گیا ہے۔ایک چونکانے والی خبر۔حیرت کی بات یہ ہے کہ یہ کام کیا ہےدہلی حکومت نے ۔جس نے پرانی دہلی کے گلی قاسم جان علاقے میں واقع 'ہندوستانی دواخانہ' کا نام بدل کر عام آدمی پولی کلینک کردیا ہے۔اس فیصلے سے سب کو حیران و پریشان کردیا ہے۔مقامی لوگوں اور آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس(دہلی یونٹ ) میں ناراضگی پائی جا رہی ہے۔ ہر کسی نے دہلی حکومت کے تاریخی "ہندوستانی دواخانہ" کا نام تبدیل کرنے کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا۔

حکیم اجمل خان کی خدمات کا ہر کوئی اعتراف کرتا ہے۔ انہوں نے ایک نازک وقت میں انہوں نے یونانی میڈیسن کو بچانے کے لیے بڑے ہوشیاری کے ساتھ بچایا تھا ۔انہوں نے 29مارچ 1916ءکو مسیح الملک کے لقب سے مشہور حکیم اجمل خان نے لارڈ ہارڈنگ کے ذریعہ باضابطہ طور سے آیورویدک اینڈ یونانی طبیہ کالج کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھوایا تھا۔

تاکہ انگر یز و ں کی سازشیں دیسی طبوں کی باد بہاری کو زہر آلود نہ کرنے پائیں اوریہ سبھی فنون ہمیشہ کیلئے محفوظ ہوجائیں۔ کالج کے سنگ بنیاد کے ساتھ ہی وہاں طب کی باقاعدہ تعلیم کا آغاز ہوا تھا۔ کالج کے مصارف کے مستقل انتظام کیلئے انہوں نے ایک شاندار دوا خانہ قائم کیا گیا تھا۔ ’’ہندوستانی دوا خانہ دہلی‘‘ کے نام سے، اس کی آمدنی کالج کیلئے وقف تھی۔ ملک اور قوم کیلئے ان کا دل کس قدر فیاض تھا اس کا اندازہ اس واقعہ سے لگایا جاسکتا ہے۔

وزیر اعلی اروند کیجریوال کی قیادت والی دہلی حکومت نے پرانی دہلی میں ایک بھی 'محلہ کلینک' قائم نہیں کیا۔ مقامی لوگوں نے وزیر اعلیٰ پر یہ بھی الزام لگایا کہ وہ قومی راجدھانی میں ایک خاص برادری سے متعلق وراثت کو مٹانے کے لیے بی جے پی کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔

خیال رہے کہ یہ معاملہ سوئی والا میں ڈاکٹر سنجے ڈھینگرا کے کلینک میں منعقدہ آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس(دہلی یونٹ)کی میٹنگ میں اٹھایا گیا جس کی صدارت ڈاکٹر وجے کمار ڈھینگرا نے کی۔ ڈاکٹر ڈھینگرا نے دعویٰ کیا کہ مسیح الملک کی نگرانی میں ہندوستانی دواخانہ ان کے آباؤ اجداد نے قائم کیا تھا جنہوں نے ملک میں یونانی ادویات کی مشق شروع کی تھی۔دہلی کے تجربہ کار تاریخ نگار، آر وی اسمتھ نے کہا کہ سنہ 1910 میں ہندوستانی دواخانہ قائم کیا گیا تھا۔ان کی کچھ دوائیں اآج بھی مشہورہیں، جن میں مصفی، شربت صدر، اکیسر نسواں اور اور ہیبت کبت وغیرہ۔

اس پروگرام میں کہا گیا کہ سماجی ورثے میں مداخلت کرنا تاریخ کو مسخ کرنے کے مترادف ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سی سی آر یو ایم کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر ذکی الدین نے کہا کہ آیوروید اور یونانی تبی ادویات ہندوستانی دواخانہ میں تیار کرنے کے لیے استعمال کی جاتی تھیں اور اسے اسی مقصد کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔

شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ اس کا نام بدل کر ’عام آدمی پولی کلینک‘ رکھنے سے اس کی تاریخ اور اس کے ساتھ ساتھ یونیانی پریکٹیشنرز کے اس مشہور خاندان کے کارنامے بھی ختم ہو جائیں گے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ دہلی حکومت اس فیصلے پر نظر ثانی کرے اور اس کا اصل نام بحال کرے۔میٹنگ میں اس بات پر افسوس اور حیرت کا اظہار کیا گیا کہ پرانی دہلی کے علاقے میں ایک بھی محلہ کلینک نہیں ہے۔ پرانی دہلی کے علاقے میں چار اسمبلی حلقے ہیں اور ان میں سے کسی میں بھی محلہ کلینک قائم نہیں کیا گیا ہے۔ دو اسمبلی سیٹوں بلیماران اور مٹیا محل کی نمائندگی مسلمان کرتے ہیں اور ان میں سے ایک کیجریوال حکومت میں وزیر ہے۔

اس میٹنگ میں اس بات پربھی تشویش کا اظہار کیا گیا کہ حکیم اجمل خان نے فروری 1921 میں آیورویدک اور یونانی طبیہ کالج کی بنیاد رکھی تھی،اسے ابھی تک یونیورسٹی کا درجہ نہیں دیا گیا اور دو سال گزرنے کے بعد بھی اس کی صد سالہ یادگار نہیں منائی گئی۔ چاروں اسمبلی حلقوں کے اراکین اس علاقے میں،ڈاکٹر ذکی الدین کے مطابق، حکیم اجمل خان کی میراث کو جاری رکھنا چاہیے، کیونکہ وہاں ان کی یادگاروں کو وقف کیا گیا ہے۔میٹنگ کے دوران ڈاکٹر عبدالقادر نے دہلی حکومت کے محکمہ آیوش میں ڈپٹی ڈائریکٹر یونانی کے عہدہ پر عدم تقرری کا معاملہ اٹھایا۔ ان کا دعویٰ ہے کہ آیوش محکمہ میں آیوروید کے دو ڈپٹی ڈائریکٹر ہیں، جب کہ یونانی کے پاس کوئی نہیں ہے۔ میٹنگ میں دہلی حکومت سے جلد از جلد یونانی میڈیسن ڈپٹی کا تقرر کرنے پر بھی زور دیا گیا۔

میٹنگ میں دہلی حکومت کے یونانی کلینکس میں دواوں کی قلت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ سرکاری یونانی کلینک میں ادویات کی مناسب فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ لوگ براہِ راست فائدہ اٹھا سکیں۔اس موقع پر ڈاکٹر سید عارف جنید، حکیم عطاء الرحمن اجملی، حکیم محمد مرتضیٰ دہلوی، حکیم نوشاد، جسی باجوہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔