عدالت محض مقدمات کی سماعت کی جگہ نہ ہو:سی جے آئی سوریا کانت

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 26-12-2025
عدالت محض مقدمات کی سماعت کی جگہ نہ ہو:سی جے آئی سوریا کانت
عدالت محض مقدمات کی سماعت کی جگہ نہ ہو:سی جے آئی سوریا کانت

 



نئی دہلی/ آواز دی وائس
چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) سوریہ کانت نے کہا ہے کہ ثالثی (میڈی ایشن) قانون کے کمزور ہونے کی نہیں بلکہ اس کے انتہائی ترقی یافتہ ہونے کی علامت ہے۔ سی جے آئی جمعہ کے روز جنوبی گوا کے سانکولے گاؤں میں ہندوستانی بین الاقوامی قانونی تعلیم و تحقیق یونیورسٹی کی جانب سے منعقدہ کانفرنس  سے خطاب کر رہے تھے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ یہ ثالثی قانون کے کمزور ہونے کا نہیں بلکہ اس کے بہت زیادہ ترقی یافتہ ہونے کا اشارہ ہے۔ یہ عدالتی فیصلوں کی ثقافت سے شراکت اور باہمی شرکت کی ثقافت کی طرف بڑھنے کا عمل ہے، جہاں ہم ہم آہنگی اور مفاہمت کو فروغ دیتے ہیں۔
عدالت تنازعات کے حل کا مرکز ہو: سی جے آئی
سی جے آئی نے کہا کہ وہ ایسی عدالت کا تصور کرتے ہیں جہاں عدالت محض مقدمات کی سماعت کی جگہ نہ ہو بلکہ تنازعات کے حل کا ایک جامع مرکز بنے۔ اس سے قبل چیف جسٹس نے پنجی میں کلا اکیڈمی کے قریب ‘ثالثی سے متعلق آگاہی’ کے لیے نکالی گئی ایک علامتی پیدل ریلی میں بھی شرکت کی۔ انہوں نے کہا، “تنازعات کے تصفیے میں ثالثی کو ایک کامیاب، کم خرچ اور دونوں فریقوں کے لیے فائدہ مند طریقہ کے طور پر تیزی سے قبول کیا جا رہا ہے۔