کولکاتہ میں ایس آئی آر کے خلاف کانگریس کا احتجاج

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 09-02-2026
کولکاتہ میں ایس آئی آر کے خلاف کانگریس کا احتجاج
کولکاتہ میں ایس آئی آر کے خلاف کانگریس کا احتجاج

 



کولکتہ/ آواز دی وائس
کانگریس کی مغربی بنگال یونٹ نے پیر کے روز وسطی کولکتہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور الزام عائد کیا کہ الیکشن کمیشن ووٹر لسٹ کے خصوصی جامع نظرِثانی (ایس آئی آر) کے ذریعے جائز ووٹروں کے نام فہرستِ رائے دہندگان سے خارج کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
ریاستی کانگریس کے صدر شبھَنکر سرکار کی قیادت میں مارچ بینک شال کورٹ کے قریب سے شروع ہوا اور چیف الیکشن آفیسر (سی ای او) کے دفتر کی جانب بڑھا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی کانگریس صدر نے الیکشن کمیشن پر “حقیقی ووٹروں کو حقِ رائے دہی سے محروم کرنے” کا الزام لگایا۔
انہوں نے کہا کہ نام نہاد منطقی تضادات کا سہارا لے کر الیکشن کمیشن جائز ووٹروں کے نام حذف کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ یہ جمہوریت پر براہِ راست حملہ ہے۔ کانگریس رہنما نے دعویٰ کیا کہ ایس آئی آر کے عمل سے غریب اور حاشیے پر موجود طبقات سب سے زیادہ متاثر ہوں گے۔
انہوں نے کہا كہ ہم من مانی اور غیر شفاف طریقۂ کار کے ذریعے عوام سے ان کا حقِ رائے دہی چھیننے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر الیکشن کمیشن ووٹر لسٹ کی نظرِثانی میں شفافیت کو یقینی نہیں بناتا تو پارٹی اپنی تحریک جاری رکھے گی۔