کانگریس نے ناراض گروپ کا اہم مطالبہ مان لیا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 14-05-2022
کانگریس نے ناراض گروپ کا اہم مطالبہ مان لیا
کانگریس نے ناراض گروپ کا اہم مطالبہ مان لیا

 

 

اودے پور: کانگریس نے ناراض لیڈروں کا اہم مطالبہ مان لیا- راجستھان کے ادے پور میں جاری چنتن شیویر میں کانگریس نے پارٹی کے ناراض لیڈروں کی اہم مانگ کو قبول کرتے ہوئے ایک بڑا فیصلہ لیا ہے۔

پارٹی نے کانگریس کے پارلیمانی بورڈ کی تشکیل کا مطالبہ مان لیا ہے۔ تاہم، اس فیصلے کو نافذ کرنے کے لیے کانگریس ورکنگ کمیٹی کی منظوری درکار ہوگی، جو کہ پارٹی کا فیصلہ ساز ادارہ ہے۔ اس کے لیے انتخابات ہوں گے یا اس کے ارکان کانگریس صدر نامزد کریں گے،

یہ معاملہ کمیٹی پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ کانگریس کے غیر مطمئن دھڑے کے لیڈروں کا یہ ایک اہم مطالبہ تھا اور پارلیمانی بورڈ الیکشن کمیٹی کی جگہ لے گا۔ یہ لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات میں امیدواروں کا انتخاب کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گاندھی خاندان کے قریبی لوگ اس بات پر بضد تھے کہ کانگریس پارلیمانی بورڈ سے متعلق تجویز کو منظور نہیں کیا جاسکتا اور اس کو لے کر پارٹی کے اندر تنازعہ چل رہا ہے۔ 137 سال پرانی پارٹی کے دیگر جماعتوں سے اتحاد کے سوال پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ ریاستی سطح پر دیگر جماعتوں کے ساتھ اتحاد کیا جائے۔ ان پارٹیوں سے جو بی جے پی سے وابستہ نہیں ہیں۔

تاہم، قیادت کے معاملے پر بڑا سوال باقی ہے، کیونکہ راہول گاندھی نے پارٹی صدر کے عہدے کے لیے انتخاب لڑنے کا کوئی اشارہ نہیں دیا ہے۔ یہ الیکشن اس سال کے آخر میں ہونا ہے۔ کانگریس نے ایس سی-ایس ٹی، او بی سی اور اقلیتوں کے لیے تمام پارٹی عہدوں کا 50 فیصد ریزرو کرنے کا بھی منصوبہ بنایا ہے۔